ہوم » نیوز » No Category

وزیر اعلی نتیش کمار کا دعوی ، بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی کو ملے گی واضح اکثریت

وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو سب کچھ اچھی طرح سے معلوم ہے ۔ انہیں معلوم ہے کہ ہماری حکومت سے پہلے کے 15 برس کی سرکار کے دوران کیا ہوتا تھا ۔ ڈر کی وجہ سے کاروباری بہار چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔

  • Share this:
وزیر اعلی نتیش کمار کا دعوی ، بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی کو ملے گی واضح اکثریت
وزیر اعلی نتیش کمار کا دعوی ، بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی کو ملے گی واضح اکثریت

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے نیوز18 پر جھارکھنڈ کے مینیجنگ ایڈیٹر برجیش کمار سنگھ کو دئے ایکسکلوزیو انٹرویو میں کہا کہ ہمارے دور اقتدار میں کاروبار اور روزگار بڑھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کو بہت اچھی اکثریت ملے گی ۔ ہماری حکومت بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ ادھر ادھر ہوگیا تو بہار کو پندرہ برس پرانی سرکار ملے گی اور پھر ویسے ہی سب لوگ بہار چھوڑ چھوڑ کر بھاگنے لگیں گے ۔


نتیش کمار نے کہا کہ بہار کے لوگوں کو سب کچھ اچھی طرح سے معلوم ہے ۔ انہیں معلوم ہے کہ ہماری حکومت سے پہلے کے 15 برس کی سرکار کے دوران کیا ہوتا تھا ۔ ڈر کی وجہ سے کاروباری بہار چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔ پہلے بہار میں قتل عام کے واقعات پیش آتے تھے ، شام ہوتے ہی لوگ گھر سے نکلتے نہیں تھے ، لیکن اس کے بعد پندرہ سال میں جو کام ہوا ہے وہ سب کو معلوم ہے ۔ ہمارے لئے کام کرنے کا موقع خدمت جیسا ہے ، ہم نے ہمیشہ ہی اقتدار کو خدمت مانا ہے اور عوام کو بھگوان تسلیم کیا ہے ۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے پورا بہار ہی کنبہ ہے ، مگر جو لوگ افواہ پھیلا رہے ہیں ، اناپ شناپ کہہ رہے ہیں ، یہ انہیں کنبہ کے لوگ ہیں جو پندرہ سال پہلے بہار کو بدحال کرچکے تھے ۔ ہم لوگوں نے تو جدوجہد کرکے کام کیا ہے ۔ ہم نے کسی کو نظر انداز نہیں کیا ، جنہوں نے ساتھ نہیں دیا ، ان کی کبھی بھی مخالفت نہیں کی بلکہ ساتھ لے کر چلے ۔ نئی نسل کے تو اور بھی لوگ ہیں ، جو لکھتے ہیں ، جو پڑھتے ہیں ، ان لوگوں کو سب معلوم ہے ۔ اب ایسے لوگوں کا کیا کہنا ہے جو صرف کنفیوزن پیدا کرنے کیلئے ایسے ہی کچھ کچھ بولتے رہتے ہیں ۔


تیجسوی یادو اور چراغ پاسوان پر نتیش کمار نے نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے ۔ ان میں سے کوئی کرکٹ سے آیا ہے تو کوئی سنیما سے آیا ہے ، ان کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ یہ صرف کنبہ کے دم پر چمکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 01, 2020 10:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading