بس کی ٹکر سے موت کے بعد گاؤں والوں کا ہنگامہ

مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں ایک نجی بس کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت کے بعد گاؤں والوں نے بس میں توڑ پھوڑ کرکے ڈرائیور کو مارا پیٹا۔

Jul 02, 2015 02:07 PM IST | Updated on: Jul 02, 2015 02:07 PM IST
بس کی ٹکر سے موت کے بعد گاؤں والوں کا ہنگامہ

مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں ایک نجی بس کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار کی موت کے بعد گاؤں والوں نے بس میں توڑ پھوڑ کرکے ڈرائیور کو مارا پیٹا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل رات شیو پور سےجھانسی جا رہی ایک نجی بس نے سیسئی پورہ تھانہ کے پاس ایک موٹر سائیکل سوار سوگر سنگھ یادو (20) کو ٹکر مار دی۔ ٹکر میں اس کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد مشتعل ہجوم نے بس سے مسافروں کو اتار کر اس میں جم کر توڑ پھوڑ کی اور ڈرائیور کو مارا پیٹا۔ پولیس نے بس کو ضبط کرکے معاملہ درج کرلیا ہے۔

Loading...

Loading...