پڑھئے : بی جے پی اور کانگریس کے کونسلروں میں کیوں لگی ہے استعفی دینے کی ہوڑ

رائے پور : اگر میونسپلٹی میں آزاد امیدوار صدر اور کونسلروں کے درمیان سیاسی گھمسان ​​تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ بی جے پی کے بعد اب کانگریس کے کونسلروں نے بھی پریسیڈنٹ ان کونسل یعنی صدر کونسل سے استعفی دے دیا ہے ۔

Feb 28, 2016 10:34 AM IST | Updated on: Feb 28, 2016 10:34 AM IST
پڑھئے : بی جے پی اور کانگریس کے کونسلروں میں کیوں لگی ہے استعفی دینے کی ہوڑ

رائے پور : اگر میونسپلٹی میں آزاد امیدوار صدر اور کونسلروں کے درمیان سیاسی گھمسان ​​تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ بی جے پی کے بعد اب کانگریس کے کونسلروں  نے بھی پریسیڈنٹ ان کونسل  یعنی صدر کونسل سے استعفی دے دیا ہے ۔

کانگریس کے سات کونسلروں نے آزاد امیدوار خاتون صدر شکنتلا جیسوال پرپی سی آئی کا اجلاس  وقت پر منعقد نہ کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ تمام عہدیداروں اور ارکان کو مناسب عزت نہیں دی جارہی ہے ۔

صدر کے خلاف دوسرا محاذ کھولتے ہوئے کانگریس کے سات کونسلروں نے اپنے استعفی  سونپ دیئے ۔ دو دن پہلے بی جے پی کے تمام کونسلروں نے استعفی دے دیا تھا ۔

آزاد امیدوار صدر اور بی جے پی اور کانگریس کونسلر کے درمیان بالادستی کی جنگ کی وجہ سے عدم استحکام کا ماحول ہے ۔ اس وجہ سے ترقیاتی کام بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

Loading...

Loading...