ہوم » نیوز » No Category

مہاراشٹر میں ریمڈیسیور کو لے کر سیاست تیز ، بی جے پی نے نواب ملک پر کیا پلٹ وار ، کہی یہ بات

کورونا میں کورونا وائرس کے خلاف کارگر دوا ریمڈیسیور کو لے کر سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ این سی پی لیڈر نواب ملک کے الزامات پر ممبئی نارتھ ایسٹ سے بی جے پی لیڈر منوج کوٹک نے پلٹ وار کیا ہے ۔

  • Share this:
مہاراشٹر میں ریمڈیسیور کو لے کر سیاست تیز ، بی جے پی نے نواب ملک پر کیا پلٹ وار ، کہی یہ بات
مہاراشٹر میں ریمڈیسیور کو لے کر سیاست تیز ، بی جے پی نے نواب ملک پر کیا پلٹ وار ، کہی یہ بات

ممبئی : کورونا میں کورونا وائرس کے خلاف کارگر دوا ریمڈیسیور کو لے کر سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ این سی پی لیڈر نواب ملک کے الزامات پر ممبئی نارتھ ایسٹ سے بی جے پی لیڈر منوج کوٹک نے پلٹ وار کیا ہے ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے مہاراشٹر اور گجرات حکومت کو بی ڈی آر فارما کی جانب سے لکھے خط کو ٹویٹ کرکے نواب ملک پر پلٹ وار کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ مہاراشٹر میں ریمڈیسیور کی سپلائی میں مرکزی حکومت کا کوئی رول نہیں ہے ۔ بی ڈی آر فارما نے مہاراشٹر اور گجرات سرکار کے پاس اجازت کیلئے درخواست دی تھی اور دونوں سرکاروں نے طے معیارات پر اپنی اجازت دی ہے ۔


منوج کوٹک کے بعد مرکزی وزیر مملکت منسکھ منداویا نے بھی ٹویٹ کرکے نواب ملک پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے نواب ملک کے ٹویٹس کو حیران کن بتاتے ہوئے اس کو آدھا سچ اور جھوٹ بتایا ۔



خیال رہے کہ این سی پی لیڈر نواب ملک نے ہفتہ کو الزام لگایا تھا کہ مرکزی حکومت نے ایکسپورٹ کمپنیوں کو ریاست کو ریمڈیسیور کی سپلائی نہیں کرنے کیلئے کہا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے الیکشن جیتنے میں زیادہ دلچسپی ہے ۔ بی جے پی نے یہ کہتے ہوئے ان پر پلٹ وار کیا کہ نواب ملک کو جھوٹ اور بے بنیاد الزام لگانے کیلئے معافی مانگنی چاہئے ۔

بتادیں کہ نواب ملک کے الزام سے کچھ دن پہلے کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ریمڈیسیور انجیکشن کے ایکسپورٹ پر روک لگادی گئی تھی ۔ ریمڈیسیور کورونا کے کلینیکل مینجمنٹ پروٹوکول کے تحت سنگین مریضوں کے استعمال کیلئے لسٹیڈ دوا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 17, 2021 11:32 PM IST