உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India vs South Africa 2nd ODI: ہندوستان کی لگاتار چوتھی ہار، جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیتی

    India vs South Africa 2nd ODI: ہندوستان کی لگاتار چوتھی ہار، جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیتی ۔ تصویر : AP

    India vs South Africa 2nd ODI: ہندوستان کی لگاتار چوتھی ہار، جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیتی ۔ تصویر : AP

    India vs South Africa 2022 2nd ODI : ریشبھ پنت اور کے ایل راہل کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سامنے 288 رنز کا ہدف رکھا ۔ ملان اور کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہ ہدف 48ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    • Share this:
      پارل : پارل میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے ہندوستانی ٹیم  کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ریشبھ پنت اور کے ایل راہل کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے سامنے 288 رنز کا ہدف رکھا ۔ ملان اور کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے یہ ہدف 48ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایڈن مارکرم 36 اور راسی وین ڈیر ڈوسن 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز بھی جیت لی ہے ۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ون ڈے سے قبل افریقی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز بھی 2-1 سے جیت لی تھی ۔

      ہدف کے تعاقب میں سلامی بلے باز کوئنٹن ڈی کاک اور ملان نے پہلی وکٹ کیلئے 132 رنز کی شراکت داری کی۔ کوئنٹن ڈی کاک 66 گیندوں پر 78 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاردل ٹھاکر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ اس کے بعد ملان نے کپتان ٹیمبا باوما کے ساتھ دوسری وکٹ کیلئے 80 رنز کی شراکت داری کی۔ جب ملان سنچری کی طرف بڑھ رہے تھے تو انہیں جسپریت بمراہ نے بولڈ کیا۔ انہوں نے 108 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز بنائے۔ ملان کی وکٹ گرنے کے بعد باوما بھی اگلے اوور میں آوٹ ہوگئے ۔ یجویندر چہل نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ باوما نے تین چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

      اس سے پہلے ریشبھ پنت نے 71 گیندوں میں کیریئر کی بہترین 85 رنز کی اننگز کھیلی، جس سے ہندوستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف چھ وکٹ پر 287 کا اسکور بنانے میں مدد ملی۔ پنت اور کپتان کے ایل راہل (79 گیندوں پر 55) نے 19 اوورز سے بھی کم میں 115 رنز کی شراکت داری کی۔ اس دوران پنت زیادہ جارحانہ تھے اور انہوں نے میڈیم پیس گیند بازوں اور اسپنرز کے خلاف آسانی سے رنز بنائے۔ تاہم جنوبی افریقہ نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے مڈل اوورز میں ابتدائی وکٹیں حاصل کیں ، کیونکہ یہاں نئے بلے بازوں کے لئے رنز بنانا آسان نہیں تھا۔

      شریس ائیر (14 گیندوں پر 11) اور وینکٹیش ایئر (33 گیندوں پر 22) رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوگئے ۔ وہیں شاردل ٹھاکر (38 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 40) نے روی چندرن اشون کے ساتھ 6.1 اوور میں 48 رنز کی ناٹ آوٹ شراکت داری کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: