ہوم » نیوز » No Category

IPL 2020 : دھونی کی سی ایس کے نے دیا کوہلی کی آر سی بی کو جھٹکا ، 8 وکٹوں سے ہرایا

12 میچوں میں چنئی کی چوتھی جیت ہے اور اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں ۔ دوسری طرف یہ 11 میچوں میں بنگلور کی چوتھی شکست ہے اور 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 25, 2020 09:49 PM IST
  • Share this:
IPL 2020 : دھونی کی سی ایس کے نے دیا کوہلی کی آر سی بی کو جھٹکا ، 8 وکٹوں سے ہرایا
IPL 2020 : دھونی کی سی ایس کے نے دیا کوہلی کی آر سی بی کو جھٹکا ، 8 وکٹوں سے ہرایا

پلے آف ریس سے تقریبا باہر ہونے کے بعد اتوار کے روز چنئی سپر کنگس نے سام کیرن (19 رن پر تین وکٹ) اور ریتوراج گائیکواڈ (ناٹ آؤٹ 65) کی عمدہ کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور کو میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ بنگلور کو 20 اوورس میں چھ وکٹوں پر 145 رن پر روکنے کے بعد چنئی نے 18.4 اوور میں دو وکٹ پر 150 رن بنا کر آسان فتح حاصل کرلی ۔ گائیکواڈ نے ایک چھکا مار کر میچ ختم کیا ۔ گائیکواڈ نے 51 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے میچ جیتنے والی ناقابل شکست 65 رنز کی اننگز کھیلی ۔ یہ 12 میچوں میں چنئی کی چوتھی جیت ہے اور اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں ۔ دوسری طرف یہ 11 میچوں میں بنگلور کی چوتھی شکست ہے اور 14 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔


بنگلور کی اس شکست کے بعد پلے آف کا انتظار بڑھ گیا ہے ۔ اس جیت کے بعد چنئی کو دعا کرنا ہوگی کہ پیر کے روز کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست کا سامنا کرنا پڑے تاکہ انہیں 12 پوائنٹس سے کچھ امید ہوسکے ۔ اگر کولکاتہ نے پنجاب کو شکست دی تو وہ 14 پوائنٹس پر آجائے گی اور چنئی باہر ہوجائے گی ۔ تاہم بہت کچھ انحصار آئندہ میچوں پر اور پلے آف کی ظاہری شکل پر ہوگا۔


کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں وراٹ کوہلی سے شکست کا بدلہ 37 رنز سے لیا ہے ۔ چنئی نے بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ چنئی نے بنگلور کو چھوٹے اسکور پر روکنے کے بعد 46 رنز کی ٹھوس شروعات کی ۔ فاف ڈو پلیسس نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے صرف 13 گیندوں پر 25 رنز بنائے ۔ ڈو پلیس کو کرس مورس نے آؤٹ کیا ۔ گائیکواڈ نے دوسری وکٹ کے لئے 54 رنز کا اضافہ کیا اور امباتی رائیڈو نے ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کردیا۔


POINTS TABLE:

رائیڈو کو لیگ اسپنر یجویندر چہل نے بولڈ کیا ۔ رائیڈو نے 27 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ کپتان دھونی نے میدان میں آکر اپنے ہاتھ دکھائے اور 21 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 19 رن بنائے ۔ گائیکواڈ نے 51 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

اس سے قبل پلے آف ریس سے تقریبا باہر ہوچکی چنئی سپر کنگس نے اتوار کو آئی پی ایل میچ میں بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائل چیلنجرز بنگلور کو 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 145 رنز پر روک دیا تھا ۔ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ وراٹ نے سیزن کی اپنی تیسری نصف سنچری اسکور کی اور ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 43 گیندوں میں 50 رنز بنائے اور وہ 19 ویں اوور کی آخری گیند پر پانچویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کی قیمتی وکٹ سیم کیرن نے حاصل کی۔

ORANGE CAP:

وراٹ اور اے بی ڈیویلیئرس نے تیسری وکٹ کے لئے 82 رنز کی شراکت کی ۔ ڈیویلیئرس نے 36 گیندوں پر 39 رنز میں چار چوکے لگائے ۔ اوپنر دیودت پڈیکل نے 21 گیندوں پر 22 رنز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ ایرون فنچ نے 11 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنائے ۔ معین علی اور کرس مورس دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ گرکیریت سنگھ مان اور واشنگٹن سندر پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 25, 2020 08:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading