உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2021 : کولکاتہ نے ممبئی انڈینس کو 7 وکٹوں سے دی مات ، وینکٹیش اور ترپاٹھی نے مچایا تہلکہ

    IPL 2021: کولکاتہ نے ممبئی انڈینس کو 7 وکٹوں سے دی مات، وینکٹیش اور ترپاٹھی نے مچایا تہلکہ ۔ (PTI)

    IPL 2021: کولکاتہ نے ممبئی انڈینس کو 7 وکٹوں سے دی مات، وینکٹیش اور ترپاٹھی نے مچایا تہلکہ ۔ (PTI)

    MI vs KKR: ابو ظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ممبئی انڈینس نے 20 اوورس میں چھ وکٹ کے نقصان پر 155 رن بنائے اور کولکاتہ نے ہدف کو 29 گیندیں باقی رہتے ہی تین وکٹ گنواکر حاصل کرلیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے آئی پی ایل 2021 کے 34 ویں میچ میں جمعرات کو ممبئی انڈینس کو سات وکٹوں سے ہرادیا ۔ ابو ظہبی کے شیخ زائد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ممبئی انڈینس نے 20 اوورس میں چھ وکٹ کے نقصان پر 155 رن بنائے اور کولکاتہ نے ہدف کو 29 گیندیں باقی رہتے ہی تین وکٹ گنواکر حاصل کرلیا ۔ کے کے آر کیلئے راہل ترپاٹھی ( 74) اور وینکٹیش ایئر ( 53) نے دمدار بلے بازی اور جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ ممبئی کیلئے تینوں وکٹ تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے جھٹکے ۔

      اس جیت کے ساتھ کولکاتہ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ یہ کے کے آر کی سیزن کی چوتھی جیت تھی ، لیکن مورگن کی ٹیم بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے راجستھان اور ممبئی سے اوپر پہنچ گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی کو 9 ویں میچ میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب وہ چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے ۔ راجستھان بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے ۔

      156 کے ہدف کے تعاقب میں وینکٹیش ایئر نے کولکاتہ کو تیز آغاز دیا اور 3 اوورز میں 40 رن بنا ڈالا کیا۔ شبھمن گل (13) کو بمراہ نے اپنے پہلے (اننگز کا تیسرا) اوور میں شکار بنایا ۔ اس کے بعد راہل ترپاٹھی میدان میں اترے ۔ وینکٹیش اور راہل نے دوسری وکٹ کے لیے 88 رنز جوڑے ۔ اپنا پہلا ہی آئی پی ایل کھیل رہے وینکٹیش نے اپنے کیریئر کے دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی ۔ وینکٹیش نے اپنی 30 گیندوں کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ انہیں اننگز کے 12 ویں اوور میں بمراہ نے پویلین بھیجا ۔

      راہل ترپاٹھی ایک اینڈ پر ڈٹے اور کے کے آر کو فتح دلانے کے بعد ہی پویلین لوٹے۔ راہل ترپاٹھی نے آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں اپنی دوسری آئی پی ایل کیریئر میں 7 ویں نصف سنچری بنائی ۔ انہوں نے 42 گیندوں پر اپنی ناقابل شکست اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے لگائے ۔

      اس سے قبل ممبئی انڈینس نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔ اس کی وجہ سے ایون مورگن کی قیادت والی ٹیم کو جیت کے لیے 156 رنز کا ہدف ملا۔ اوپنر کوئٹن ڈی کاک نے ممبئی کے لیے شاندار اننگز کھیلی اور 55 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان روہت شرما نے 33 رنز کی اننگز کھیلی ۔ تیز گیند باز کرشنا اور لوکی فرگوسن نے کے کے آر کی جانب سے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: