ہوم » نیوز » No Category

شعیب اختر کو ہضم نہیں ہوئی تعریف ، 105 ٹیسٹ کھیلنے والے اس کرکٹر کو بتا ڈالا ڈرپوک

شعیب اختر نے رکی پونٹنگ کے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے بہادر بلے باز بتایا ۔ انہوں نے لکھا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی اس طریقہ سے کھیل سکتے تھے ۔

  • Share this:
شعیب اختر کو ہضم نہیں ہوئی تعریف ، 105 ٹیسٹ کھیلنے والے اس کرکٹر کو بتا ڈالا ڈرپوک
شعیب اختر نے رکی پونٹنگ کے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے بہادر بلے باز بتایا ۔ انہوں نے لکھا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی اس طریقہ سے کھیل سکتے تھے ۔

کورونا وائرس نے جب کھیلوں پر بریک لگا رکھا ہے تو کھلاڑی سوشل میڈیا کے ذریعہ کھیل شائقین کی کافی تفریح کرا رہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے بدھ کو پاکستانی تیز گیند باز شعیب اختر کی جم کر تعریف کی ۔ تاہم شعیب اختر کو شاید یہ تعریف ہضم نہیں ہوپائی ۔ انہوں نے رکی پونٹنگ کے ہی اس ساتھی کھلاڑی کو ایل او ایل بتا ڈالا ، جس نے 105 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں ۔ شعیب اختر نے اپنے کیریئر میں 46 ٹیسٹ کھیلے ہیں ۔


آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بدھ کو ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ شعیب اختر کی گیند بازی کا سامنا کررہے ہیں ۔ پونٹنگ تیز رفتار گیندوں کا سامنا کرنے میں کچھ بے بس نظر آتے ہیں ۔ وہ خود ہی کیپشن میں لکھتے ہیں جب میں نے اینڈریو فلنٹاف کے اوور کو بیسٹ بتایا تو کئی لوگوں نے مجھ سے سوالات پوچھے ۔ اب میں بتانا چاہتا ہوں کہ شعیب اختر کا یہ اوور میرے کیرئیر کا تیز ترین اوور تھا ۔ میں نے اس سے تیز گیند بازی والا اوور کبھی نہیں کھیلا ۔ یقین مانئے ، دوسری طرف جسٹن لینگر رن لینے کیلئے بیکنگ بھی نہیں کررہے تھے ۔ یہ ویڈیو 1999 کا ہے ، جب اختر اپنے شباب پر تھے ۔



شعیب اختر نے رکی پونٹنگ کے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے بہادر بلے باز بتایا ۔ انہوں نے لکھا کہ صرف رکی پونٹنگ ہی اس طریقہ سے کھیل سکتے تھے ۔ وہ سب سے بہادر بلے باز تھے ۔ جسٹن لینگر تو یقینا نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے رہنا چاہتے تھے ۔ ایل او ایل ۔ لینگر اس وقت آسٹریلیائی ٹیم کے کوچ ہیں ۔

اختر نہیں لینگر کے حق میں ہیں اعداد و شمار

جب ایک لیجنڈ دوسرے لیجنڈ کا مذاق بنا رہا ہے تو کیوں نہ ان کے اعداد و شمار ہی دیکھ لیں ۔ شعیب اختر اور جسٹن لینگر ہم عصر کرکٹر ہیں ۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایسے 10 ٹیسٹ میچ ہوئے ہیں ، جن میں دونوں کھلاڑی ساتھ کھیلے ہیں ۔ لینگر نے ان میچوں میں 62.70  کی اوسط سے 1066 رن بنائے ہیں ، جن میں چار سنچریاں شامل ہیں ۔ شعیب اختر 10 میچوں میں لینگر کو صرف دو مرتبہ آوٹ کر پائے ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لینگر کو سب سے زیادہ چھ مرتبہ ہندوستانی تیز گیند باز اجیت اگرکر نے آوٹ کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 15, 2020 10:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading