ہوم » نیوز » No Category

شوہر کی اپنی ہی بیوی کے ساتھ گھنونی حرکت نے اڑا ڈالے سب کے ہوش، جانیں پورا معاملہ

یوپی کے مظفر نگر (Muzaffarnagar) میں اتوار کو ایک شخص نے جو اپنی بیوی کے ساتھ کیا وہ واقعی سنسنی خیز ہے۔ شوہر کی بیوی کے ساتھ اس گھنونی حرکت سے ہر علاقے میں ہر کوئی حیران ہے۔

  • Share this:
شوہر کی اپنی ہی بیوی کے ساتھ گھنونی حرکت نے اڑا ڈالے سب کے ہوش، جانیں پورا معاملہ
شوہر کی بیوی کے ساتھ گھنونی حرکت

اترپردیش: یوپی کے مظفر نگر (Muzaffarnagar) میں اتوار کو ایک شخص نے جو اپنی بیوی کے ساتھ کیا وہ واقعی سنسنی خیز ہے۔ شوہر کی بیوی کے ساتھ اس گھنونی حرکت سے ہر علاقے میں ہر کوئی حیران ہے۔ دراصل اتوار کو ایک شخص نے اپنی بیوی کا گولی مار کر قتل کر ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اور موقع پر موجود شوہر کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی۔ خاتون کے مائیکے والوں نے شوہر پر قتل کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔


بتادیں کہ معاملہ مظفر نگر کوتوالی کھتولی علاقے کے بڈھانا موڑ کا ہے جہاں ایک شوہر نے اپنی ہی بیوی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ مظفر نگر کے شہر کوتالی علاقے کے کھالا پار مقامی عبد السلیم نے اپنی بیٹی خوشنما کی شادی 2007 میں کھتولی کے رہنے والے فیروز سے کی تھی۔ مہلوک خاتون کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ خوشنما کا شوہر اور ساس، سسر اکثر خوشنما کو جہیز کو لیکر بہت پریشان کیا کرتے تھے۔ اس سے اکثر مار پیٹ بھی کی جاتی تھی۔ خاتون کے مائیکے والوں کا کہنا ہے کہ شوہر نے ہی خوشنما کا گولی مار کر قتل کیا ہے۔


اس معاملے میں ایس ہی کرائم درگیش سنگھ نے بتایا کہ خوشنما نام کی خاتون ہے جن کی عمر تقریبا 38 سال ہے جس کی شادی تقریبا 14 سال پہلئ ہوئی تھی۔ ابتدائی جانچ میں یہ پتہ چلا ہے کہ اس کے شوہر نے گولی مار کر ان کا قتل کر دیا ہے۔ اہل خانہ کے ذریعے ابھی تک کوئی تحریر نہیں دی گئی ہے جیسے ہی تحریر دیتے ہیں کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور مہلوک خاتون کے شوہر کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

Published by: sana Naeem
First published: Oct 18, 2020 09:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading