شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو گولی مار کر سی آر پی ایف جوان نے بھی خود کشی کرلی

منڈلا : مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ گولی لگنے سے نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ لڑکی کو شدید حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

Nov 11, 2015 03:02 PM IST | Updated on: Nov 11, 2015 03:02 PM IST
شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو گولی مار کر سی آر پی ایف جوان نے بھی خود کشی کرلی

منڈلا : مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں سی آر پی ایف کے ایک جوان نے لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔ گولی لگنے سے نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ لڑکی کو شدید حالت میں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ضلع کے بچھيا تھانہ علاقہ کے سارس ڈولی میں دیوالی کی صبح گولیوں کی آواز سے سنسنی مچ گئی۔ ارد گرد موجود لوگ جب تک کچھ سمجھ پاتے، اس سے پہلے سی آر پی ایف کے جوان نيلیش كڈاپے نے گاؤں کی ایک لڑکی رشمی کو گولی مارنے کے بعد خود کو گولی مار لی۔

گولی لگنے سے نيلیش نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ رشمی کو سنگین حالت میں اس لواحقین مقامی اسپتال لے کر پہنچے۔ ابتدائی علاج کے بعد اس کی حالت کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے جبل پور ریفرکردیا ۔

بتایا جا رہا ہے کہ سی آر پی ایف جوان نيلیش كڈاپے رشمی سے محبت کرتا تھا اور اس نے اس سے شادی کرنے کی بات کہی تھی، جس پر رشمی نے اس شادی کی تجویز ٹھکرا دی۔ اسی سے ناراض ہو کر نيلیش نے یہ قدم اٹھا یا۔

Loading...

لاش کی تلاشی کے دوران پولیس کو سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔ فی الحال پولیس نے نيلیش کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Loading...