உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک : بی ایس یدی یورپا اور سینئر لیڈر ایشورپا کے درمیان اختلافات میں شدت

    کرناٹک بی جے پی میں سب کچھ ٹھک ٹھاک نہیں ہے۔ بی جے پی کے اندرونی اختلافات بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔

    کرناٹک بی جے پی میں سب کچھ ٹھک ٹھاک نہیں ہے۔ بی جے پی کے اندرونی اختلافات بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔

    کرناٹک بی جے پی میں سب کچھ ٹھک ٹھاک نہیں ہے۔ بی جے پی کے اندرونی اختلافات بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      بنگلورو : کرناٹک بی جے پی میں سب کچھ ٹھک ٹھاک نہیں ہے۔ بی جے پی کے اندرونی اختلافات بڑھتے ہی جارہے ہیں ۔ پارٹی کے ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا اور سینئر لیڈر ایشوراپا کے درمیان سنگلولی راینا تنظیم کولے کر اختلاف رفتہ رفتہ شدت اختیار کرتاجارہا ہے۔ دراصل ایشوراپا فریڈم فائٹر سنگولی راینا کے نام سے تنظیم بنا چکے ہیں اور وہ اس تنظیم کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں ، لیکن یدی یورپا اس کام کو پارٹی کے خلاف مانتے ہیں۔
      یدی یورپا کی کئی مرتبہ وارننگ کے باوجود ایشوراپا سنگلولی راینّا کے اجلاس میں شرکت کر چکے ہیں۔ اس وجہ سے یدی یورپا نے بی جے پی صدر امت شاہ سے بھی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد ایشورپا نے کل دہلی میں امت شاہ سے ملاقات کی۔ امت شاہ نے ایشورپا کو ہدایت دی ہے کہ وہ سنگلولی راینّا تنظیم سے دور رہیں ، اسی میں ان کی اور پارٹی کی بھلائی ہے ۔ جو بھی پروگرام ہو سب پارٹی کے بینر میں کئے جائیں۔
      First published: