ہوم » نیوز » No Category

گجرات کے راج کوٹ اور آسام کے کریم گنج میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے

راج کوٹ میں 4.5 شدت کا زلزلہ آیا جبکہ آسام کے کریم گنج میں زلزلے کی شدت 4.1 تھی ۔

  • Share this:
گجرات کے راج کوٹ اور آسام کے کریم گنج میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے
گجرات کے راج کوٹ اور آسام کے کریم گنج میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے

گجرات میں واقع راج کوٹ اور آسام کے کریم گنج میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ راج کوٹ میں چار اعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ آیا جبکہ آسام کے کریم گنج میں زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک تھی ۔ نیوز لکھے جانے تک کسی بھی طرح کے جانی یا مالی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔


خیال رہے کہ اس سے پہلے میزورم میں چار اعشاریہ تین شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔ زلزلے کے جھٹکے ہندوستان ۔ میانمار سرحد پر واقع چمپھائی ضلع میں محسوس کئے گئے تھے ۔ گزشتہ تین ہفتوں میں شمال مشرق کی اس ریاست میں زلزلے کے یہ جھٹکے آٹھویں مرتبہ محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں کافی خوف و دہشت پائی جارہی ہے ۔


بتادیں کہ گزشتہ تقریبا تین مہینوں سے ملک بھر کے الگ الگ حصوں میں اوسط یا اس سے کم شدت کے زلزلے آتے رہے ہیں ۔ اب تک دہلی این سی آر ، گجرات ، مہاراشٹر ،جھارکھنڈ ، جموں و کشمیر ، میزورم ، اوڈیشہ ، چھتیس گڑھ سمیت کئی ریاستوں میں زلزلے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے لوگوں میں اس کو لے کر کافی خوف بھی ہے ۔


حالانکہ ان میں سے کہیں بھی ابھی تک زلزلے کہ وجہ سے جانی نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی ہے ۔ تاہم زلزلے کی وجہ سے گجرات اور میزورم میں لوگوں کے گھروں کی دیواروں میں شگاف ضرور پڑگئی ہے یا ان کو نقصان پہنچا ہے ۔ اتنی جلدی جلدی آرہے ان زلزلے کے جھٹکوں نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 16, 2020 09:06 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading