مغربی بنگال میں 17بنگلہ دیشی درانداز گرفتار

مغربی بنگال پولیس نے بنگلہ دیش کی سرحد سے ملحق جنوبی دیناج پور ضلع کے باروئی پاڑہ میں ایک گھر سے 17بنگلہ دیشی دراندازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

Aug 10, 2015 07:47 AM IST | Updated on: Aug 10, 2015 07:47 AM IST
مغربی بنگال میں 17بنگلہ دیشی درانداز گرفتار

بالور گھاٹ۔ مغربی بنگال پولیس نے بنگلہ دیش کی سرحد سے ملحق جنوبی دیناج پور ضلع کے باروئی پاڑہ میں ایک گھر سے 17بنگلہ دیشی دراندازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بنگلہ دیشی حال ہی میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے تھے اور دو ہندوستانی شہریوں کی مدد سے باروئی پاڑہ میں ایک گھر میں رہ رہے تھے۔

مقامی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کرلیا۔ یہ درانداز مالدہ بھاگنے کی تاک میں تھے۔ پولیس بغیر قانونی دستاویز کے سرحد پار سے آنے  ان کے ارادوں کا پتہ لگارہی ہے۔

Loading...

Loading...