بہار: سو ابھیمان ریلی میں ڈی این اے نمونے کے لئے بنائے جائیں گے 90 کاونٹر

پٹنہ :بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ڈی این اے پر سوال اٹھانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو 50 لاکھ لوگوں کے ڈی این اے نمونے بھیجنے کے پروگرام کے تحت 30 اگست کو سو ابھیمان ریلی کے دوران پٹنہ کے گاندھی میدان میں 90 کاونٹر کھولے جائیں گے ۔

Aug 29, 2015 08:14 AM IST | Updated on: Aug 29, 2015 08:14 AM IST
بہار: سو ابھیمان ریلی میں ڈی این اے نمونے کے لئے بنائے جائیں گے 90 کاونٹر

پٹنہ :بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ڈی این اے پر سوال اٹھانے والے وزیر اعظم نریندر مودی کو 50 لاکھ لوگوں کے ڈی این اے نمونے بھیجنے کے پروگرام کے تحت 30 اگست کو سو ابھیمان ریلی کے دوران پٹنہ کے گاندھی میدان میں 90 کاونٹر کھولے جائیں گے ۔

حکمران پارٹی اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بال اور ناخن کے نمونے جمع کر چکی ہے ۔ بہار کے وزیر ثقافت شیام رجک نے بتایا کہ اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بال اور ناخن کے نمونے لئے جا چکے ہیں ۔ڈی این اے کی جانچ کے لئے وزیر اعظم کو 50 لاکھ لوگوں کے ناخن اور بال بھیجے جانے کا منصوبہ ہے۔

رجک نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلی کے ڈی این اے پر سوال اٹھا کر بہار کی خود داری کو ٹھیس پہنچایا ہے ۔ اس لئے اتحاد کی طرف سے 30 اگست کو گاندھی میدان میں منعقد ہونے والی سوابھیمان ریلی کے دن میدان کے اندر نمونے جمع کرنے کے لئے 90 کائونٹر کھولے جائیں گے جہاں لوگ اپنے ناخن اور بال کے نمونےجمع کرسکیں گے۔

Loading...

Loading...