صدر جمہوریہ کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے زخمی خاتون کو اپنی کار سے اسپتال پہنچایا

کلکتہ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے بیٹے اور ممبر پارلیمنٹ ابھیجیت مکھرجی نے انسانیت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے بردوان ضلع میں سڑک حادثہ میں زخمی ایک خاتون کو اسپتال پہنچانے میں نہ صرف مدد کی بلکہ بہتر علاج کیلئے اسے دوسرے اسپتال بھی پہنچایا۔

Nov 23, 2015 08:10 PM IST | Updated on: Nov 23, 2015 08:11 PM IST
صدر جمہوریہ کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے زخمی خاتون کو اپنی کار سے اسپتال پہنچایا

کلکتہ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے بیٹے اور ممبر پارلیمنٹ ابھیجیت مکھرجی نے انسانیت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے بردوان ضلع میں سڑک حادثہ میں زخمی ایک خاتون کو اسپتال پہنچانے میں نہ صرف مدد کی بلکہ بہتر علاج کیلئے اسے دوسرے اسپتال بھی پہنچایا۔

ضلع افسران نے بتایا کہ درمیانی عمر کی ایک خاتون سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئی تھی ۔ بیٹا موٹر سائیکل سے اپنی ماں کو بردوان شہر لے جارہا تھا ۔اسی وقت جنگی پور سے ممبر پارلیمنٹ اپنی کار سے گزررہے تھے تو انہوں نے خاتون کو اپنی کارمیں بیٹھا کر گوسکارا اسپتال پہنچایا مگر حالت ناز ک دیکھا تو ایمبولنس کا انتظام کرکے بردوان میڈیکل کالج اینڈ اسپتال پہنچایا ۔اس کے علاوہ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو فون کرکے علاج میں تعاون کرنے اور مکمل نگرانی کی ہدایت دی ۔ مکھرجی نے علاج کیلئے کچھ روپیہ بھی دیے ۔وہ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کرنے کیلئے بولپور جارہے تھے ۔

ابھیجیت مکھرجی نے کہا کہ میں نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ہے بلکہ یہ انسانیت کا تقاضا ہے ۔یہ ہر ایک شخص کو کرنا چاہیے۔خاتون کے بیٹے آرگیا نے کہا کہ میرے پاس شکریہ کہنے کے الفاظ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر ابھیجیت نہیں ہوتے تو شاید بڑا حادثہ ہوسکتا تھا ۔کیوں کہ میری ماں کے علاج میں تاخیر ہوجاتی ۔ خیال رہے کہ حالت خراب ہونے کے بعد اس کی ماں کو کلکتہ اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

Loading...

Loading...