بیالیس ماہی گیروں کو بنگلہ دیشی حکومت نے گرفتار کرلیا

مغربی بنگال کے 42ماہی گیروں کو جو مچھلی پکڑنے کیلئے سمندر میں گئے تھے بنگلہ دیش حکام نے گرفتار کرلیا ہے ۔

Aug 09, 2015 09:48 AM IST | Updated on: Aug 09, 2015 09:50 AM IST
بیالیس ماہی گیروں کو بنگلہ دیشی حکومت نے گرفتار کرلیا

کولکاتہ۔ مغربی بنگال کے 42ماہی گیروں کو جو مچھلی پکڑنے کیلئے سمندر میں گئے تھے بنگلہ دیش حکام نے گرفتار کرلیا ہے ۔ تمام ماہی گیر جنوبی 24پرگنہ کے کاکدیپ کے رہنے والے ہیں اور یہ سب جمعہ کے دن سے ہی بنگلہ دیش پولس کی تحویل میں ہیں ۔

مغربی بنگال فیشر مین ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جے کرشنا ہلدار نے کہا کہ ان ماہی گیروں کو بنگلہ دیش کے سرحدی علاقے سے پکڑا گیا ہے ۔اس کے بعد سے ہی یہ لوگ بنگلہ دیش کے حکام کی  تحویل میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال حکومت کو اس سے متعلق خبر کردی گئی ہے اور ان ماہی گیروں کو جلد سے جلد رہا کرنے کی اپیل کی گئی  ہے ۔ہلدار نے کہا کہ 42ماہی گیروں کی گرفتاری سے قبل37ماہی گیروں کو بنگلہ دیش حکام نے پکڑ لیا تھا جو اب تک ان کی تحویل میں ہیں ۔ہم نے ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان تمام ماہی گیروں کی رہائی کیلئے کارروائی کرے۔

Loading...

سندر بن ڈیولپمنٹ کے ریاستی وزیرمنتورم پکھیرا نے کہا کہ ریاستی حکومت ان کی رہائی کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔مرکزی حکومت کو اس سے متعلق خبر کردی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھی بنگلہ دیشی حکومت سے بہتر تعلقات ہیں اس لیے ہمیں امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا۔

Loading...