لالو کا جوابی حملہ، کہا : بی جے پی کا فل فارم بھارت جلاو پارٹی

پٹنہ : مظفر پورکی ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے واروں پر آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے ہفتہ کی شام کو پلٹ وار کرتے ہوئی کہا کہ بی جے پی کا فل فارم بھارت جلاؤ پارٹی ہے ،

Jul 25, 2015 08:25 PM IST | Updated on: Jul 25, 2015 08:25 PM IST
لالو کا جوابی حملہ، کہا : بی جے پی کا فل فارم بھارت جلاو پارٹی

پٹنہ : مظفر پورکی  ریلی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے واروں  پر آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو نے ہفتہ کی شام کو پلٹ وار کرتے ہوئی کہا کہ بی جے پی کا فل فارم  بھارت جلاؤ پارٹی ہے ،  اس پارٹی کے ڈی این اے میں جھوٹ ہے ،  انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم الو بنانا بند کریں ۔

لالو نے کہا کہ اچھے دن کا وعدہ کرکے  لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ٹھگنے والے مودی وزیر اعظم بنتے ہوئے اپنا جملہ بھول گئے ۔ مظفر پور اور پٹنہ میں اچھے دن کے جملے پر ایک بھی لفظ نہیں کہا ۔ لالو نے کہا کی پی ایم مودی کی تقریر کافی اوچھی رہا ۔

Loading...

لالو نے کہا کہ لوک سبھا انتخابی مہم میں مودی نے ملک کے عوام کو حسین خواب دکھائے تھے ان کا کیا ہوا؟ مودی نے  26 لاکھ کروڑ روپے کالا دھن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا، اس کا کیا ہوا؟ ملک کے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15-15 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کہاں گیا؟ ۔

قابل ذکر ہے  کہ ہفتہ کو ہی مظفر پور کی ریلی میں وزیر اعظم نے لالو پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی کا مطلب روزانہ جنگل راج کا ڈر ہے ۔

Loading...