مودی کوجلد ہی پتہ چل جائے گا کہ ایک بہاری سو پر بھاری ہوتا ہے: نتیش

تیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا تو دور مسٹر مودی پھر سے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بہار کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں

Jul 25, 2015 08:33 PM IST | Updated on: Jul 25, 2015 11:50 PM IST
مودی کوجلد ہی پتہ چل جائے گا کہ ایک بہاری سو پر بھاری ہوتا ہے: نتیش

پٹنہ : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو پورا کرنا تو دور مسٹر مودی پھر سے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بہار کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن اس بار انہيں پتہ چل جائے گا کہ " ایک بہاری سو پر بھاری ' ہوتا ہے۔

مسٹر نتیش کمار نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر نریندر مودی کے بہار دورے کے سلسلے میں لوگوں اور انہیں بھی پہلے کی طرح ہی کافی امیدیں تھیں، لیکن تمام لوگوں کو مایوسی ہی ملی۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے 2013 سے پہلے کے ہی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا یا افتتاح کیا، جبکہ لوگ امید کررہے تھے کہ وہ اپنی حکومت کی کسی اسکیم یا پروجیکٹ کی شروعات کریں گے، یا کم سے کم کچھ نئے اعلان کریں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس بار بھی بہار کو خصوصی پیکیج دینے کا صرف بھروسہ ہی دلایا اور پارلیمانی اجلاس چلنے کا بہانہ بنا کر اس کا اعلان کرنا ٹال گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئي پالیسی پر مبنی فیصلہ نہيں تھا، جس کا اعلان پارلیمانی اجلاس چلنے کے سبب نہيں کیا جاسکتا تھا۔ در اصل مسٹر مودی ایک بار پھر بہار کے عوام کو گمراہ کرکے ووٹ بٹورنا چاہتے ہیں۔ لیکن بہار کے لوگ اس بار ان کی جال میں پھنسنے والے نہيں ہیں۔

Loading...

 مظفر پور کی ریلی میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ نتیش کا ڈی این اے ہی خراب ہے ، اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ میرا ڈی این اے خراب ہے، میں بہار کا بیٹا ہوں، ایسے میں ظاہر ہے کہ میرا ڈی این اے بہار کے لوگوں کی طرح ہے ،اب عوام فیصلہ کریں گے  وہ ان کے ڈی این اے کو خراب کہنے والے کو کیا جواب دیں گے ۔

Loading...