نتیش کمار سے ملاقات پر شتروگھن نے دی صفائی ، کہا بی جے پی میری پہلی اور آخری پارٹی

نئی دہلی : بی جے پی لیڈر اور فلم اداکار شتروگھن سنہا نے نتیش کمار سے ملاقات پر صفائی پیش کی ہے ۔

Jul 26, 2015 12:43 PM IST | Updated on: Jul 26, 2015 12:44 PM IST
نتیش کمار سے ملاقات پر شتروگھن نے دی صفائی ، کہا  بی جے پی میری پہلی اور آخری پارٹی

پٹنہ :  بی جے پی لیڈر اور فلم اداکار شتروگھن سنہا نے نتیش کمار سے ملاقات پر صفائی پیش کی  ہے ۔  شتروگھن نے کہا ہے کہ نتیش سے ملنا میرا ذاتی مسئلہ ہے، میرے ان سے گھریلو تعلقات ہیں ،  انہوں نے کہا کہ نتیش نے مجھے چائے پر بلایا تھا ،  اس لئے میں ان سے ملنے گیا تھا، اس کو لے کر بیکار کا ہنگامہ نہ برپايا جائے ۔

شتروگھن نے کہا کہ میں برسوں سے بی جے پی میں ہوں یہ میری پہلی اور آخری پارٹی ہے ۔  میں نے کبھی بھی لکشمن ریکھا نہیں پار کی ۔  میں پارٹی کے سکھ دکھ کے ساتھ ہوں ،  نتیش کی تعریف پر انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ نتیش کی تعریف کرتا ہوں ۔  غور طلب ہے کہ کل نتیش سے ملاقات کے بعد سے ہی یہ  قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ کیا شتروگھن جے ڈی یو کے قریب جا رہے ہیں ۔ شتروگھن نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب غلط خبریں ہیں، میں نہ تو اپنی پارٹی چھوڑنے جا رہا ہوں، نہ ہی کسی اور کے ساتھ جا رہا ہوں، کل کیا ہوگا اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نتیش کی تعریف کر کے  کوئی غلط بات نہیں کی ۔ شتروگھن نے کہا کہ کچھ لوگ میری مقبولیت سے جلن محسوس  ہیں ۔

Loading...

Loading...