لالو نے مودی کو بتایا کالیا ناگ، کہا گجرات کے بعد اب ملک کو ڈس رہے ہیں

پٹنہ : ذات پات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ کو عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد ایک دن کی بھوک ہڑتال ر بیٹھے ہیں ۔

Jul 26, 2015 01:17 PM IST | Updated on: Jul 26, 2015 01:25 PM IST
لالو نے مودی کو بتایا کالیا ناگ، کہا گجرات کے بعد اب ملک کو ڈس رہے ہیں

پٹنہ :  ذات  پات پر مبنی مردم شماری کی  رپورٹ کو عام کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آر جے ڈی  کے سربراہ لالو پرساد ایک دن کی بھوک ہڑتال ر بیٹھے ہیں ۔  لالو کی یہ بھوک ہڑتال صبح 9 بجے سے پٹنہ کے گاندھی میدان میں شروع ہوئی ۔

بھوک ہڑتال کے دوران لالو نے وزیر اعظم مودی پر جم کر نشانہ سادھا ۔  لالو نے کہا کہ کالیا ناگ کا پنرجنم نریندر مودی کی شکل  میں ہوا ہے ۔ لالو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلے گجرات کو ڈسا اور اب ملک کو ڈسنا چاہتے ہیں ۔  لالو نے دعوی کیا کہ بہار میں مودی کو يدونشی اسی طرح ناتھیں گے جیسے کرشن نے کالے ناگ کو ناتھا تھا ،  لالو نے یہاں تک کہا کہ وہ خود نریندر مودی کی شکل میں کالیا ناگ کو ناتھ دیں گے ۔

لالو صبح اپنے رہائش سے گاندھی میدان پہنچے اور گاندھی میدان میں گاندھی کے مجسمے کے نیچے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ۔ اس میں لالو کا ساتھ جے ڈی یو کے قومی صدر شرد یادو نے بھی دیا ،  شرد یادو نے اس دوران ساڑی کی سیاست کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن میں جے پی کے خلاف شکایت کریں گے ۔

ادھر آرجے ڈی کے رہنماؤں کے علاوہ لالو کے دونوں بیٹے تیج پرتاپ اور تیجسوی بھی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ، اپنی بھوک ہڑتال کے دوران لالو یادو نے کل کے بہار بند کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے اپیل کی ۔  آپ کو بتا دیں کہ لالو پرساد نے 27 جولائی کو بہار بند کا اعلان کیا ہے ۔

Loading...

لالو نے کہا ہے کہ 1931 کی مردم شماری کی بنیاد پر آج تک غریبوں کو حصہ مل رہا ہے لیکن واجب حقوق کے لئے ذات پات پر مبنی مردم شماری کی  رپورٹ جاری ہونی ضروری ہے ۔  لالو کے مطابق رپورٹ جاری ہوئی تو وہ آگے نئے سرے سے غریبوں کی حق کی لڑائی لڑیں گے ۔ لالو نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی حکومت آئندہ بجٹ میں غریبوں کے لئے رقم کی فراہمی کرے ۔

Loading...