لالو نے خود کو بی جے پی کابھگوان بتایا

پٹنہ : راشٹریہ جنتا دل( آر جے ڈی) کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے آج ٹوئٹ کرکے خود کو بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کا بھگوان بتایا۔

Jul 23, 2015 08:23 PM IST | Updated on: Jul 23, 2015 08:23 PM IST
لالو نے خود کو بی جے پی کابھگوان بتایا

پٹنہ :  راشٹریہ جنتا دل( آر جے ڈی) کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے آج ٹوئٹ کرکے خود کو بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کا بھگوان بتایا۔ مسٹر یادو نے اپنے ٹويٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ میں بھاجپا والوں کابھگوان ہوں، میرے نام کی مالا جپے بغیر ان کےدن کے آغاز نہیں ہوتا، کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ یہ خوابوں میں بھی میرے ہی درشن کرتے ہیں۔ اس کے قریب دو منٹ کے بعد ہی مسٹر یادو نے دوسرا ٹوئٹ کیا’بھاجپا والے بولتے ہیں لالو کچھ بھی نہیں، کچھ بھی نہیں تو کیوں چوبیس گھنٹے یاد رکھتے ہو ۔‘ غور طلب ہے کہ بی جے پی لیڈروں نے کل مسٹر یادو پر خوب بیان بازی کی تھی۔ بی جے پی رہنماؤں نے کہا تھا کہ مسٹر یادو بہار کی سیاست میں اب کچھ بھی نہیں ہیں ۔عوام اب ان سے بھڑک گئی ہے۔
Loading...

 

Loading...