وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر میں بہار میں حفاظتی انتظامات سخت

وزیر ا‏عظم نریندر مودی کے کل کے دورہ بہار کے دوران خطرات اور ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی (ماؤ نواز) کی طرف سے صبح سے شام تک بہار بند کی اپیل کے پیش نظر بہار سرکار نے حفاظتی انتظامات کو چست درست کردیا ہے۔

Jul 24, 2015 06:43 PM IST | Updated on: Jul 24, 2015 06:43 PM IST
وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر میں بہار میں حفاظتی انتظامات سخت

پٹنہ :  وزیر ا‏عظم نریندر مودی کے کل کے دورہ بہار کے دوران خطرات اور ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی (ماؤ نواز) کی طرف سے صبح سے شام تک بہار بند کی اپیل کے پیش نظر بہار سرکار نے حفاظتی انتظامات کو چست درست کردیا ہے۔ مسٹر نریندر مودی کل بہار کے دن بھر کے دورے پر آرہے ہيں جو ان کا وزیر ا‏عظم بننے کے بعد ریاست بہار کا پہلا دورہ ہوگا۔ انہوں نے اس سے پہلے بہار کا آخری دورہ 27 اکتوبر 2013 کو کیا تھا جب گاندھی میدان میں ان کی ریلی کے دوران مشتبہ انڈین مجاہدین کے جنگجوؤں نے سلسلہ وار بم دھماکے کئے تھے۔ سلامتی انتظامات کو چست بنانے کے لئے وزیر اعظم مودی کی سکیورٹی کے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کی دو ٹیمیں پہلے ہیں پٹنہ اور مظفر پور پہنچ چکی ہيں جو وزیر اعظم کی ریلی اور جلسے کے مقامات کا جائزہ لے رہی ہیں۔  ریاستی پولس نے بھی ممنوعہ سی پی آئی( ماؤ نواز) کی طرف سے بند کا اعلان کئے جانے کے پیش نظر شمالی بہار ترہوٹ ڈویژن کے حکام کو ہائی الرٹ کردیا ہے، کیونکہ مظفرپور میں وزیر اعظم ایک ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں جو ترہوٹ ڈویژن کے تحت آتا ہے۔ نکسلیوں اور ماؤنوازں کے بہار بند کے اعلان کے پیش نظر کرمنل انویسٹیگیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے علاحدہ طورپر الرٹ جاری کردیا ہے۔  اس کے علاوہ ریلوے، پولس، بلڈنگ اور تعمیراتی محکموں کی طرف سے خصوصی سلامتی انتظامات کئے گئے ہيں اور ریاستی چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ نے ان انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ ترہوٹ زون کے انسپکٹر جنرل پارس ناتھ نے کہا کہ اہلکاروں اور دیگر افسران کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کو کسی بھی طرح کی پریشانی سے بچانے کے لئے سلامتی انتظامات میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا حکم دیا گيا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انٹلیجنس بیور (آئي بی) کے الرٹ پر کارروائی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گيا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ہار یا گلدستہ پیش کرنے اجازت صر ف انہی افراد کو دی جائے گی جن کو ایس پی جی کی طرف سے اس کی اجازت ملے گی۔خیال رہے کہ وزیر ا‏عظم نریندر مودی کل اپنے دورے کے موقع پر بہار میں توانائی، زراعت اور ریلوے سیکٹر کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے والے ہیں اور وہ شمالی بہار کے ضلع مظفر پور میں بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے اتحاد کے ایک انتخابی ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔

Loading...

Loading...