ووٹروں کو لبھانے کی کوشش میں پھنس گئے بی جے پی لیڈر سشیل مودی، ایف آئی آر درج

بھبھوا: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی پر كیمور ضلع کے ایک تھانے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

Sep 29, 2015 06:35 PM IST | Updated on: Sep 29, 2015 06:35 PM IST
ووٹروں کو لبھانے کی کوشش میں پھنس گئے بی جے پی لیڈر سشیل مودی، ایف آئی آر درج

بھبھوا: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی پر كیمور ضلع کے ایک تھانے میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بھبھوا کے تھانہ انچارج اویناش کمار نے بتایا کہ مجسٹریٹ ارجن پرساد کے بیان کی بنیاد پر بی جے پی لیڈر کے خلاف ووٹروں کو لبھانے کے الزام میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت بھبھوا تھانے میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو بھبھوا میں بی جے پی کے امیدوار آنند بھوشن پانڈے کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے موقع پر مودی بھی یہاں آئے تھے۔ پرچہ نامزدگی داخل کئے جانے کے بعد سشیل مودی نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بہار میں بی جے پی کی حکومت تشکیل ہوتیہے تو دلت بستیوں میں لیپ ٹاپ اور ٹی وی تقسیم کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں غریبوں کو دھوتی اور کرتا خریدنے کے لئے روپے دیے جائیں گے۔

سشیل مودی نے ایف آئی آر درج کئے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ لیڈروں کا یہ حق ہے کہ وہ عوام کو بتائیں کہ جب ان کی پارٹی کی حکومت بنے گی تو ان کے مفاد کے لئے کس طرح کے منصوبے بنائے گئے ہیں۔

Loading...

Loading...