لالو کے اسٹیج پر سابق وزیر کو ہارٹ اٹیک ، موت

پٹنہ : بہار کے سابق وزیر آنند موہن سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے

Jul 24, 2015 08:10 PM IST | Updated on: Jul 24, 2015 08:13 PM IST
لالو کے اسٹیج پر سابق وزیر کو ہارٹ اٹیک ، موت

پٹنہ :  بہار کے سابق وزیر آنند موہن سنگھ کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت پٹنہ کے رویندر بھون میں منعقد نونيا بیلدار کانفرنس کے دوران سابق وزیر آنند موہن سنگھ نے دم توڑ دیا ۔ خبروں کے مطابق کانفرنس کے اسٹیج پر بیٹھے سابق وزیر آنند موہن اچانک بیہوش ہو گئے ، اس کے بعد ان کی حالات سنگین ہونے لگی ، اس دوران اسٹیج پر آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو سے لے کر وزیر شیام رجک تک موجود تھے ،  لیکن کسی نے انہیں اسپتال بھجوانے کی زحمت گوارا  نہیں کی ۔  بیہوش ہونے کے کافی دیر بعد ایک کارکن انہیں اسپتال لے گیا، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی ۔ پی ایم ایس ایچ  پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔  اس پوری تقریب کے دوران اسٹیج سے ووٹ مانگنے کا سلسلہ جاری رہا، لیکن سابق وزیر کی بیہوشی کے بعد بھی کوئی لیڈر انہیں دیکھنے باہر تک نہیں نکلا ۔  بڑے لیڈر اسٹیج سے تبھی نیچے اترے جب اسپتال سے یہ سرکاری خبر آئی کہ سابق وزیر کی موت ہو چکی ہے ۔

Loading...

Loading...