چکئی میں ایل جے پی کے امیدوار وجے سنگھ پر فائرنگ ، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا

بھاگلپور: جموئی کے چکئی میں ایل جے پی کے امیدوار وجے سنگھ پر فائرنگ کی گئی ہے

Oct 12, 2015 02:58 PM IST | Updated on: Oct 12, 2015 02:58 PM IST
چکئی میں ایل جے پی کے امیدوار وجے سنگھ پر فائرنگ ، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا

بھاگلپور: جموئی کے چکئی میں ایل جے پی کے امیدوار وجے سنگھ پر فائرنگ کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وجے سنگھ مہیشوری سے سونو واپس آ رہے تھے تبھی بلتھر گاؤں کے قریب کچھ لوگوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ موقع پر پہنچی ایس ایس بی نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔

مشتبہ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جموئی کے ایس پی جینت کانت نے ای ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ حراست میں لئے گئے نوجوان کے پاس سے کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے ۔ تاہم اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ادھر امیدوار وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ مجھے مارنے کی سازش تھی اور اس واقعہ کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئے کہ آخر کون لوگ اس واقعہ کے پیچھے ہیں۔ خیال رہے کہ جموئی ضلع نکسل سے متاثر ضلع ہے۔ یہاں سے نریندر سنگھ کے بیٹے بھی انتخابی میدان میں ہیں۔

Loading...

Loading...