پاکستانی غزل گائک غلام علی اب ایڈن گارڈ ن میں پروگرام پیش کریں گے

کلکتہ۔ پاکستانی غزل گائک غلام علی اب پارک سرکس میدان کے بجائے ایڈن گارڈ میں اپنا پروگرام پیش کریں گے ۔

Jan 07, 2016 10:16 PM IST | Updated on: Jan 07, 2016 10:17 PM IST
پاکستانی غزل گائک غلام علی اب ایڈن گارڈ ن میں پروگرام پیش کریں گے

کلکتہ۔  پاکستانی غزل گائک غلام علی اب پارک سرکس میدان کے بجائے ایڈن گارڈ میں اپنا پروگرام پیش کریں گے ۔ ترنمو ل کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد جو اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن کے چیر مین ہیں،نے بتایا کہ پروگرام میں بہت ہی زیادہ بھیڑ ہونے کی وجہ سے اب 12جنوری کے پروگرام کو ایڈن گارڈ ن میدان میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

احمد نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزل گائک غلام علی اور ان کے فرزنداقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ’ملن اتسو‘ کی افتتاحی تقریب میں اپنا پروگرام پیش کریں گے ۔5جنوری کو احمد نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی غزل گائک کلکتہ شہر کے قلب میں واقع پارک سرکس میدان میں 12جنوری کو اپنا پروگرام پیش کریں گے ۔ سلطان احمدنے کہا کہ پروگرام کو دیگر انتظامات و ٹریفک کی وجہ سے پارک سرکس میدان سے ایڈن گارڈن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مسٹرسلطان احمد نے کہا کہ اکتوبر 2015میں شیو سینا کے احتجاج کی وجہ سے ممبئی میں غلام علی کا پروگرام رد ہونے کے بعد یہ پہلا پروگرام ہے جو کلکتہ میں منعقد ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کلب کے لئے مختص تمام گیلریاں اس پروگرام کیلئے کھول دی جائیں گی۔ ممبئی میں غلام علی کا پروگرام رد ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اعلان کیا تھا کہ غلام علی کو کلکتہ میں پروگرام کیلئے مدعو کیا جائے گا ۔ اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن چھوٹے کاروبار کے فروغ دینے کیلئے ہر سال ملن اتسو کا انعقاد کرتی ہے جس میں ریاست کے تاجر و کاروباری شرکت کرتے ہیں ۔اس موقع پر مختلف کلچر پروگرامات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے ۔

Loading...

Loading...