ڈاکٹر کلام کے نام پر ہو گا کشن گنج ایگریکلچرل کالج کا نام

۔ بہار کے کشن گنج ایگریکلچرل کالج کا نام اب ڈاکٹر کلام ایگریکلچرل کالج ہو گا۔

Jul 28, 2015 06:33 PM IST | Updated on: Jul 28, 2015 06:33 PM IST
ڈاکٹر کلام کے نام پر ہو گا کشن گنج ایگریکلچرل کالج کا نام

پورنیہ۔ بہار کے کشن گنج ایگریکلچرل کالج کا نام اب ڈاکٹر کلام ایگریکلچرل کالج ہو گا۔ اس کا اعلان منگل کو بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا۔

کلام کی آخری دیدارکے لئے دہلی روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے بات چیت میں وزیر اعلی نے کہا کہ سابق صدر کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر حکومت کی ایک ادنی سی کوشش ہے کہ کشن گنج ایگریکلچرل کالج کا نام ڈاکٹر کلام ایگریکلچرل کالج کیا جائے گا۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ میری درخواست پر وہ کئی بار بہار آکر ہمیں رہنمائی دیتے رہے۔ نالندہ یونیورسٹی کو موجودہ شکل فراہم کرنے میں ان کا اہم رول رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی منگل کو کشن گنج ایگریکلچرل کالج کی نو تعمیر شدہ عمارت کے پہلے مرحلے کا افتتاح کرنے والے تھے، لیکن کلام کے انتقال کے بعد انہوں نے یہ پروگرام منسوخ کر دیا۔

Loading...