دارجلنگ میں چٹانیں گرنے سے 17 افراد ہلاک

دارجلنگ کی پہاڑیوں کے میرک اور کالمپونگ علاقوں میں رات کی بھاری بارش سے چٹانیں گرنے کے واقعات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Jul 01, 2015 03:13 PM IST | Updated on: Jul 01, 2015 03:13 PM IST
دارجلنگ میں چٹانیں گرنے سے 17 افراد ہلاک

دارجلنگ کی پہاڑیوں کے میرک اور کالمپونگ علاقوں میں رات کی بھاری بارش سے چٹانیں گرنے کے واقعات میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع کرسیونگ کے ایس ڈی پی او اجیت سنگھ کارڈین نے آج صبح دی ہے۔ میرک اور کرسیونگ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں جہاں 12 لوگ اس وقت سوتے ہوئے زندہ دفن ہوگئے جب بڑے بڑے پتھروں نے ان کے مکانوں کو منہدم کردیا۔ مرنے والے 12 افراد میں سے سات کی لاشیں ہی نکالی جاسکی ہیں کیونکہ چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے علاقے تک رسائی مشکل ہے۔ بارش نے بچاؤ کے کام میں خلل ڈال دیا ہے۔ کالمپونگ سب ڈویژن میں 5 اموات کی خبر ہے۔

Loading...

Loading...