میگھالیہ حکومت کی یمی نوڈلس کی جانچ کی ہدایت

شیلانگ: میگھالیہ میں یمی نوڈلس کھانے کے بعد ایک ہی کبنہ کے پانچ لڑکوں کے بیمار پڑ جانے کے واقعہ کے بعد ریاستی حکومت نے نوڈلس کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔

Jul 07, 2015 03:49 PM IST | Updated on: Jul 07, 2015 03:49 PM IST
میگھالیہ حکومت کی یمی نوڈلس کی جانچ کی ہدایت

 شیلانگ: میگھالیہ میں یمی نوڈلس کھانے کے بعد ایک ہی کبنہ کے پانچ لڑکوں کے بیمار پڑ جانے کے واقعہ کے بعد ریاستی حکومت نے نوڈلس کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ ریاست کے وزیرصحت اے ایل ہیک نے کہاکہ ہم معاملے کی تہہ تک جائیں گے اور اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ انہِوں نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری اور غذائی اشیا کے کم سنر وائی تسرنگ کی صدارت میں معاملے کی تفتیش کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکوں کے والد نے تھانہ میں ایف آئی آردرج کرائی ہے اور پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ پانچوں لڑکے سگے بھائی ہیں۔ خیال رہے کہ میگھالیہ حکومت نے پہلے ہی میگی نوڈلس کے ٹیسٹ میں مونوسوڈیم گلوٹامیٹ پائے جانے کے بعد اس پر تین مہینے کے لئے پابندی لگا دی ہے۔

Loading...

Loading...