ٹریکٹر سے كچل كر دو بچے ہلاک، مشتعل لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ڈرائیور کو مار ڈالا

گیا: بہار میں اس ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے تیل بگہا۔ رنگ بہادر روڈ کے قریب آج ٹریکٹر سے كچل كر دو بچوں کی موت ہوگئی ۔ حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے ​​ٹریکٹر ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا اور دو مزدوروں کو زخمی کر دیا۔

Dec 19, 2015 10:20 PM IST | Updated on: Dec 19, 2015 10:20 PM IST
ٹریکٹر سے كچل كر دو بچے ہلاک، مشتعل لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ڈرائیور کو مار ڈالا

گیا: بہار میں اس ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے تیل بگہا۔ رنگ بہادر روڈ کے قریب آج ٹریکٹر سے كچل كر دو بچوں کی موت ہوگئی ۔ حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے ​​ٹریکٹر ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا اور دو مزدوروں کو زخمی کر دیا۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ تیل بگها رنگ بہادر روڈ کے قریب جب دو بچے بھیم کمار(3 ) اور شيبو کمار(6)ْگھر کے قریب کھیل رہے تھے تبھی تیز رفتار ٹریکٹر نے دونوں بچوں کو کچل ديا۔ حادثے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثہ سے ناراض مشتعل لوگوں نے ٹریکٹر ڈرائیور دلیپ مانجھی اور ٹریکٹر پر سوار دو مزدور سنتوش مانجھی اور راجا مانجھی کو پیٹ پیٹ کر زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر مگدھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران دلیپ مانجھی کی موت ہو گئی ۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

Loading...

Loading...