نکسلیوں نے سرپنچ کے شوہر کا گولی مار کر قتل کردیا

جموئی : بہار میں نکسل زدہ جموئی ضلع کے جھاجھا تھانہ علاقہ میں ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے انتہاپسندوں نے بوروا پنچایت کی سرپنچ کے شوہر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

Aug 28, 2015 04:43 PM IST | Updated on: Aug 28, 2015 04:43 PM IST
نکسلیوں نے سرپنچ کے شوہر کا گولی مار کر قتل کردیا

جموئی : بہار میں نکسل زدہ جموئی ضلع کے جھاجھا تھانہ علاقہ میں ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے انتہاپسندوں نے بوروا پنچایت کی سرپنچ کے شوہر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

جھاجھا کے پولیس سب انسپکٹر وجے راوت نے آج یہاں بتایا کہ پانچ۔چھ کی تعداد میں مسلح نکسلیوں نے بوروا گاؤں میں واقع سرپنچ بے بی دیوی کے گھر سے ا ن کے شوہر کیلاش یادو (42) کو زبردست بلا کر لے گئے۔ بعد میں نکسلیوں نے سنسان جگہ پر لے جا کر مسٹر یادو کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

Loading...

Loading...