آئی ایس آئی ایجنٹ اعجاز کے سسرال والوں پر پولیس کی گہری نظر

آرا: اتر پردیش کے میرٹھ کینٹ سے نوروز پہلے گرفتار پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ اعجاز عرف کلام کے بہار میں بھوجپور ضلع کے عظیم آباد گاؤں سے تار جڑے ہونے کے انکشاف کے بعد مقامی پولیس بھی چوکس ہو گئی ہے۔

Dec 05, 2015 08:34 PM IST | Updated on: Dec 05, 2015 08:34 PM IST
آئی ایس آئی ایجنٹ اعجاز کے سسرال والوں پر پولیس کی گہری نظر

آرا: اتر پردیش کے میرٹھ کینٹ سے نوروز پہلے گرفتار پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کے ایجنٹ اعجاز عرف کلام کے بہار میں بھوجپور ضلع کے عظیم آباد گاؤں سے تار جڑے  ہونے کے انکشاف کے بعد مقامی پولیس بھی چوکس ہو گئی ہے۔

اعجاز نے گزشتہ سال اکتوبر میں عظیم کے رہنے والے شمشیر کی بیٹی اسما کے ساتھ شادی رچائی تھی۔اعجاز کے ساتھ بارات میں کچھ باہری لوگ بھی شامل ہوئے تھے جو دیکھنے میں ہندوستانی نہیں لگ رہے تھے۔ گاؤں میں یہ بات موضوع بحث بن گئی تھی۔

عظیم آبادکے گاؤں کے لوگوں میں یہ بات جاننے کا تجسس پیدا ہوگیا تھا کہ اعجاز کے ساتھ باراتي کے طور پر آنے والے کچھ لوگ کون تھے. شادی کے بعد باراتيوں کی روانگی سے پہلے ہی اعجاز کے ایسے قریبی لوگ چلے گئے تھے۔ گاوں والوں کے ساتھ مقامی پولیس بھی بارات میں شرکت کے لئے آنے والے ایسے لوگوں کی چھان بین کرنے میں مصروف ہے ۔

میرٹھ میں اعجاز کی گرفتاری کے بعد پولیس کے طلب کرنے پر وہاں پہنچنے والے شمشیر، اس کی بیوی اور اسماکے گاؤں لوٹنے پر ان کے گھر آنے اور جانے والے لوگوں پر نظر رکھی جا رہی ہے. خاص طور باہری لوگوں پر نظر رکھی جا رہی ہے لیکن ابھی تک شمشیر کے گھر میں کسی بھی مشتبہ شخص کو آتے -جاتے ہوئے نہیں دیکھا جا سکا ہے۔

Loading...

لحاف بنانے کا کاروبار کرنے والے شمشیر کے گھر کا دروازہ ان دنوں بند ہی مل رہا ہے۔ کبھی کبھی مقامی پولیس کی گشتی موٹر گاڑی ضرور شمشیر کے گھر کے باہر نظر آتی ہے۔اعجاز کے دہشت گرد تنظیم سے وابستہ ہونے کا علم ہونے پر شمشیر کا پورا کنبہ ہی ان دنوں پریشان ہے۔

اسما سے شادی کے بعد عظیم آباد گاؤں میں قیام کے دوران اعجاز نے لوگوں کو اپنی شناخت ایک ویڈیوگرافر کے طور پر بتائی تھی۔ کچھ ہی دنوں میں اعجاز گاؤں کے لوگوں سے کافی گھل مل گیا تھا۔ اب بھی لوگوں کو یہ یقین نہیں آ رہا ہے کہ اعجاز پاکستانی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ ہے لیکن اخبارات میں شائع اس کی تصویر کو دیکھ کر لوگ اسے اعجاز کی شکل میں پہچان رہے ہیں۔

Loading...