سلمان کے بعد شتروگھن سنہا نے یعقوب میمن کی حمایت کی

پٹنہ صاحب سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نے بھی یعقوب کو پھانسی دئے جانے کی مخالفت کی ہے

Jul 27, 2015 12:43 PM IST | Updated on: Jul 27, 2015 12:46 PM IST
سلمان کے بعد شتروگھن سنہا نے یعقوب میمن کی حمایت کی

پٹنہ  :  ممبئی دھماکوں کے مجرم یعقوب میمن کو پھانسی نہیں دئے جانے کو لے کر سلمان خان کے ٹویٹ کے بعد اب  پٹنہ صاحب سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ نے بھی یعقوب کو پھانسی دئے جانے کی مخالفت کی ہے ۔  بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا نے کہا کہ میں سلمان خان کو طویل عرصے سے جانتا ہوں اور وہ ایک اچھے انسان ہیں ، انہوں نے یعقوب میمن کے بارے میں کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے ، میمن نے پہلے ہی رحم کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔  شتروگھن سنہا نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کسی کی رحم کی درخواست کی حمایت کرنے میں کوئی نقصان نہیں ہے ، وہیں یعقوب میمن کے دفاع میں کئے گئے اداکار سلمان خان کے ٹویٹ پر بی جے پی نے مہاراشٹر کے گورنر سے ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان کی اپیل مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ سلمان خان ہی نہیں ملک کی 40 بڑی شخصیات نے صدرجمہوریہ کو خط لکھ کر کہا ہے کہ یعقوب میمن کی پھانسی روک دی جائے ۔ اس خط پر دستخط کرنے والوں میں برندا کرات، پرکاش کرات، سیتا رام یچوری، رام جیٹھ ملانی اور شتروگھن سنہا سمیت سپریم کورٹ کے کئی سینئر جج بھی شامل ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ آج یعقوب میمن کی آخری رحم کی درخواست پر سماعت ہونے والی ہے اور پورے ملک کی نگاہیں اب سپریم کورٹ پرمرکوز ہیں ۔

Loading...

Loading...