تری پورہ کے گورنر کا متنازعہ ٹوئیٹ ، یعقوب کے جنازہ میں شامل کئی لوگ ہو سکتے ہیں دہشت گرد

تری پوررہ کے گورنر تتھاگت رائے ایک ٹویٹ کرکے تنازعات میں پھنس گئے ہیں ۔

Jul 31, 2015 04:48 PM IST | Updated on: Jul 31, 2015 04:49 PM IST
تری پورہ کے گورنر کا متنازعہ ٹوئیٹ ،  یعقوب کے جنازہ میں شامل کئی لوگ ہو سکتے ہیں دہشت گرد

نئی دہلی :  تری پوررہ کے گورنر تتھاگت رائے ایک ٹویٹ کرکے تنازعات میں پھنس گئے ہیں ۔ گورنر نے ٹویٹ کرکے یعقوب میمن کے جنازہ میں شامل کچھ لوگوں کے دہشت گرد ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا اور سیکورٹی ایجنسیوں سے ان پر نگاہ رکھنے کی بات کہی ۔ رائے نے ٹویٹ کرکے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو یعقوب میمن کے جنازے میں شامل ہوئے لوگوں (اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے علاوہ) پر نظر رکھنی چاہئے، کئی دہشت گرد ہو سکتے ہیں ۔

رائے کے اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا میں تنقید کی بوچھار ہونے لگی ۔ اس کے بعد انہوں نے صفائی دی کہ میں نے کسی کمیونٹی کا ذکر نہیں کیا ہے تو مجھ پر فرقہ وارانہ ہونے کا الزام کیسے لگایا جا سکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ میں نے انہیں گرفتار کرنے کی بات نہیں بلکہ نظر رکھنے کی بات کہی تھی ۔

Loading...

Loading...