ڈاکٹر نے آپریشن کے وقت مریض کے پیٹ میں چھوڑی ٹیوب ، لگا دو لاکھ کا جرمانہ

اگرتلہ: تریپورہ میں صارفین شکایت نپٹارہ محکمہ نے آپریشن میں غفلت برتنے پر ایک سرجن پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایک وکیل نے بتایا کہ یہ معاملہ نو سال پرانا ہے۔ ایک خاتون کے آپریشن کے بعد سرجن نے اس کے پیٹ میں آٹھ انچ لمبی نالیدار ٹیوب چھوڑ دی تھی۔

Nov 22, 2015 08:29 PM IST | Updated on: Nov 22, 2015 08:31 PM IST
ڈاکٹر نے آپریشن کے وقت مریض کے پیٹ میں چھوڑی ٹیوب ، لگا دو لاکھ کا جرمانہ

تریپورہ : تریپورہ میں صارفین شکایت نپٹارہ محکمہ نے آپریشن میں غفلت برتنے پر ایک سرجن پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایک وکیل نے بتایا کہ یہ معاملہ نو سال پرانا ہے۔ ایک خاتون کے آپریشن کے بعد سرجن نے اس کے پیٹ میں آٹھ انچ لمبی نالیدار ٹیوب چھوڑ دی تھی۔

وکیل سجاتا دیب گپتا نے بتایا کہ مغربی تریپورہ کی صارفین شکایت نپٹارہ محکمہ نے سینئر سرجن پرتاپ سانیال پر جنوری 2006 میں ایک نجی نرسگ ہوم میں سرجری میں لاپروائی برتنے کے لئے دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

محکمہ نے ڈاکٹر سے کہا ہے کہ اس کے علاج پر خرچ کیلئے خاتون کو ایک لاکھ روپے 45 دن میں دینے ہوں گے۔ 50 ہزار روپے خواتین کو ہوئی ذہنی تکلیف کے عوضمیں ادا کرنے ہوں گے اور 50 ہزار روپے مقدمے کے اخراجات کے طور پر خاتوں کو دینا ہوگا۔ وکیل نے فیصلہ کے حوالے سے کہا کہ طے شدہ وقت میں رقم نہ دینے پر ڈاکٹر کو خاتون کو نو فیصد سود بھی دینا ہوگا۔

وکیل نے بتایا کہ سانیال کے علاج سے غیر مطمئن دیب نے اکتوبر 2007 میں کولکاتہ میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا۔ انہوں نے آپریشن کی طرف سے دیب کے پیٹ سے ٹیوب نکال دی اور انہیں تکلیف سے نجات دلائی گئی۔

Loading...

Loading...