بالی وود کے بادشاہ شاہ رخ خان نے حال ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا جسے جان کر آپ چونک جائیں گے۔ در اصل شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ جب ان کی ٹیم کولکاتی نائٹ رائیڈرس جیتی تھی تو وہ اپنی چھت سے کودنے والے تھے۔ اتنا ہی نہیں شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ اس دوران ان کی بیٹی سہاناخان نے انہیں بچایا تھا۔
حال ہی میں کنگ خان نے بتایا کہ ان کیلئے یہ یقین کرپانا مشکل تھا کہ ان کی ٹیم آئی پی ایل جیت گئی ہے۔ انہوں نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا، "جب ہم نے پہلا میچ جیتا تب میں بس بالکنی سے کودنے والاتھا، میری بیٹی نےمجھے پکڑلیا تھا۔ ہم جیتے تو مجھے بھروسہ ہی نہیں ہورہاتھا۔ بہت سارے لوگ مجھے ٹیم کو بچانے کیلئے کہنے لگے تھے جو میں کبھی نہیں کرتا"َ۔
شاہ رخ خان نے مزید کہا، 'میں اس رات گھر پر ہی رہا، میں بہت ہی چھوٹی سطح کا کھلاڑی رہا ہوں۔ میں نے اپنی ٹیم کو کبھی بھی 'چک دے انڈیا' جیسا خطاب نہیں دیا'۔
آپ کو بتادیں کہ کے کے آر کے شریک مالک شاہ رخ خان، فلم میں ہندستان خاتون کی ہاکی ٹیم کے کوچ کبیر خان کے اپنے کردار کا ذکر کررہے تھے۔ اس فلم میں ٹیم ان کے تائے ہوئے راستے میں عالمی کپ جیتنے کیلئے جاتی ہے۔
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔