بابا رام دیو پھر مشکل میں ، پتنجلی نوڈلس کے بعد دیسی گھی میں لگی پھپھوندی

ہری دوار: یوگا گرو بابا رام دیو ایک کے بعد ایک مشکلوں میں گھرتے جا رہے ہیں۔ ہریانہ کے جند میں پتنجلی آٹا نوڈلس میں کیڑا ملنے کے بعد اب ہری دوار میں پتنجلی خالص دیسی گھی میں پھپھوندی لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Dec 10, 2015 12:11 AM IST | Updated on: Dec 10, 2015 12:16 AM IST
بابا رام دیو پھر مشکل میں ، پتنجلی نوڈلس کے بعد دیسی گھی میں لگی پھپھوندی

ہری دوار: یوگا گرو بابا رام دیو ایک کے بعد ایک مشکلوں میں گھرتے جا رہے ہیں۔ ہریانہ کے جند میں پتنجلی آٹا نوڈلس میں کیڑا ملنے کے بعد اب ہری دوار میں پتنجلی خالص دیسی گھی میں پھپھوندی لگنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ہری دوار میں بھیل کے سینئر افسر اشونی گرگ نے پتنجلی کا گائے کا خالص دیسی گھی خریدا تھا، جس کی مینوفیکچرنگ ڈیٹ 15 ستمبر تھی اور گھی کے ڈبے پر بیسٹ بیفور 9 منتھ لکھا تھا۔ اس کا مطلب یہ گھی 15 ستمبر سے لے کر 15 جون تک خراب نہیں ہوگا ، لیکن اشونی گرگ کے مطابق گھی میں پھپھوندی لگی ہوئی تھی۔ گھی کے ڈبے پر بیچ نمبر کے ڈی 399 چھپا ہوا ہے۔

اشونی گرگ کا کہنا ہے کہ وہ مقامی گھی تو پہلے سے ہی کھا رہے ہیں، مگر انہیں بابا کے گھی پر کافی یقین تھا۔ دیگر گھی سے مہنگا ہونے کے باوجود ہم نے اسے خریدا۔ لیکن اس میں پھپھوندی لگی ہوئی تھی۔

اشونی گرگ کے مطابق کہ گھی میں پھپھوندی لگنا غلط ہے۔ یہ لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ ان کی مصنوعات پہلے بھی انکوائری میں فیل ہوئی ہیں اور اب تو ہم نے اپنی آنکھوں سے یہ دیکھا ہے ، تو اس کی گہرائی سے جانچ ہونی چاہئے تاکہ اس سے کسی اور کو نقصان نہ ہو۔

Loading...

سستی دیسی گھی کو چھوڑ کر مہنگی پتنجلی گھی لینے والے اشونی گرگ کی بیوی ریکھا گرگ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اس طرح سے گمراہ نہیں کرنا چاہئے۔ پهلے اپنی مصنوعات جانچ لینی چاہئے ، پھر بازار میں اتارنی چاہئے۔

غور طلب ہے کہ حال ہی میں ہریانہ کے جند کے نروانہ میں ایک شخص نے پتنجلی نوڈلس میں کیڑے ہونے کا الزام لگایا تھا۔ نروانہ کے رہنے والے ونود نے مقامی مرکز سے نوڈلس لئے تھے۔ گھر جا کر دیکھنے پر اس میں کیڑے پائے گئے۔

وہیں اس معاملے میں بدھ کو وزیر صحت سریندر سنگھ نیگی نے کہا کہ حکومت رام دیو کے آٹا نوڈلس کی جانچ کرائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں بابا نے مقامی پتنجلی آٹا نوڈلس لانچ کیا تھا ۔ ایف ایس ایس اے آئی سے اجازت کے بغیر فروخت شروع کرنے کی وجہ سے یہ پہلے ہی تنازعات میں ہے۔ اس معاملہ میں نوٹس بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

Loading...