ہوم » نیوز » No Category

بڑی خبر ! گوگل ہندوستان میں کرے گا 10 ار ب ڈالر کی سرمایہ کاری ، ڈیجیٹل معیشت میں آئے گی تیزی

گوگل اینڈ الفابیٹ کے چیف ایگزیکیٹیو افسر سندر پچائی نے آج گوگل فار انڈیا پروگرام کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پانچ سے سات برسوں میں یہ سرمایہ کاری کی جائے گی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 13, 2020 05:57 PM IST
  • Share this:
بڑی خبر ! گوگل ہندوستان میں کرے گا 10 ار ب ڈالر کی سرمایہ کاری ، ڈیجیٹل معیشت میں آئے گی تیزی
بڑی خبر ! گوگل ہندوستان میں کرے گا 10 ار ب ڈالر کی سرمایہ کاری ، ڈیجیٹل معیشت میں آئے گی تیزی

گوگل نے ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت کو رفتار فراہم کرنے کے مقصد سے دس ار ب ڈالر کے گوگل ڈیجیٹائیزیشن فنڈ کا اعلان کیا ہے۔ گوگل اینڈ الفابیٹ کے چیف ایگزیکیٹیو افسر سندر پچائی نے آج گوگل فار انڈیا پروگرام کے دوران یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پانچ سے سات برسوں میں یہ سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ ان کی کمپنی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا نظریہ میں تعاون کرکے بہت فخر محسوس کررہی ہے ۔


انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کی توجہ زیادہ سے زیادہ ہندوستانیوں کو آگے بڑھنے اور کامیاب ہونے میں انٹرنیٹ کے استعمال کرنے کا اہل بنانے پر ہے ۔ ابھی ملک کا بیشتر کاروبار ڈیجیٹل بن رہا ہے۔ انہوں نے ملک میں چھوٹے کاروباریوں کو کامیاب بنانے کے لئے گوگل کی طرف سے کی گئی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی تین کروڑ خواتین کو ڈیجیٹل خواندہ بنانے کی سمت میں کام کررہی ہے۔



مسٹر پچائی نے کہا کہ 20 لاکھ سے زیادہ صارفین نے ضروری اشیا کی خرید کے لئے گوگل پے کا استعمال کیا ہے اور 30 لاکھ سے زیادہ کاروباری گوگل پے سے ادائیگی قبول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پرسار بھارتی کے ساتھ ملکر ایک ڈیجوٹینمنٹ سیریز شروع کرنے کی تیاری چل رہی ہے ، جس میں چھوٹے کاروباریوں کوموجودہ حالت میں ڈیجیٹل ٹول اختیار کرنے سے متعلق بتایا جائے گا۔

مسٹر پچائی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مواصلات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرنکس کے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ وہ اس سے بہت خوش ہیں کہ گوگل نے ہندوستان کے ڈیجیٹل جدت کو قبول کیا ہے اور مزید امکانات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ڈیجیٹل معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور گوگل کے اس فنڈ سے اس میں مزید تیزی آئے گی ۔

سندر پچائی کی پی ایم مودی سے گفتگو

دریں اثنا گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہندوستان میں کسانوں اور نوجوانوں نیز کاروباری افراد کی زندگیوں میں تبدیلی کے تناظر میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں گفتگو کی ۔ وزیر اعظم مودی نے صبح ٹویٹر پر مسٹر سندرپچائی سے اپنی گفتگو کے بارے میں اطلاع دی ۔ پی ایم مودی نے لکھا کہ میں نے آج صبح سندر پچائی سے بہت معنی خیز گفتگو کی ۔ ہم نے مختلف سیاقوں خصوصا کسانوں، نوجوانوں اور کاروباری افراد کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لئے ٹکنالوجی کے استعمال کے طریقوں کے بارے میں بامعنی بات چیت کی۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2020 05:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading