ہریانہ : کانگریس نے جاری کی 84 امیدواروں کی پہلی فہرست ، بھوپیندر سنگھ ہڈا بھی لڑیں گے الیکشن

کانگریس نے صرف ایک موجودہ ممبر اسمبلی کو چھوڑ کر باقی سبھی کو ٹکٹ دیا ہے ۔ ہریانہ اسمبلی میں کانگریس کے 17 ممبران ہیں ، جن میں سے پارٹی نے صرف رینوکا بشنوئی کو امیدوار نہیں بنایا ہے

Oct 03, 2019 07:51 AM IST | Updated on: Oct 03, 2019 07:54 AM IST
ہریانہ : کانگریس نے جاری کی 84 امیدواروں کی پہلی فہرست ، بھوپیندر سنگھ ہڈا بھی لڑیں گے الیکشن

بھوپیندر سنگھ ہڈا ۔ فائل فوٹو ۔

ہریانہ میں اگلے اسمبلی انتخابات کو لے کر کانگریس نے بدھ کی دیر رات 84 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے پہلی فہرست جاری کی ۔ کانگریس نے اس فہرست میں سابق وزیر اعلی بھوپیندر سنگھ ہڈا کو گڑھی سانپلا - کلوئی ، رندیپ سرجیوالا کو کیتھل ، کلدیپ بشنوئی کو آدم پور اور کرن چودھری کو توشام سے ٹکٹ دیا ہے ۔

اس فہرست میں ہریانہ کانگریس کی صدر کماری شیلجہ اور سابق ریاستی صدر اشوک تنور کے نام نہیں ہیں ۔ بتادیں کہ اشوک تنور نے ہریانہ میں کانگریس کا ٹکٹ پانچ کروڑ روپے میں فروخت کئے جانے کا الزام لگایا ہے ۔ 10 جن پتھ کے باہر اپنے حامیوں کو خطاب کرتے ہوئے اشوک تنور نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم پیسوں کی بنیاد پر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے سوہانہ اسمبلی سیٹ کا ٹکٹ پانچ کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت نہیں برتی جائے گی تو الیکشن میں جیت کیسے ہوگی ۔

قابل ذکر ہے کہ پارٹی نے صرف ایک موجودہ ممبر اسمبلی کو چھوڑ کر باقی سبھی کو ٹکٹ دیا ہے ۔ ہریانہ اسمبلی میں کانگریس کے 17 ممبران ہیں ، جن میں سے پارٹی نے صرف رینوکا بشنوئی کو امیدوار نہیں بنایا ہے ، جو ہانسی سے ممبر اسمبلی ہیں ۔

Loading...