ہوم » نیوز » No Category

جب پانی میں اچانک یہ کرنے لگی وہیل مچھلی، کشتی میں سوار لڑکی کے اڑ گئے ہوش

ایک ویڈیو ان دنوں پھر سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ہمپ بیک وہیل اسٹنٹ کرتی نظر آرہی ہے۔

  • Share this:
جب پانی میں اچانک یہ کرنے لگی وہیل مچھلی، کشتی میں سوار لڑکی کے اڑ گئے ہوش
ایک ویڈیو ان دنوں پھر سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ہمپ بیک وہیل اسٹنٹ کرتی نظر آرہی ہے۔

سوشل میڈیا  (Social Media) پر اکثر ہی ایسے ویڈیو وائرل  (Viral Video)  ہوتے رہتے ہیں جن پر یقین کر پانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک ویڈیو ان دنوں پھر سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک ہمپ بیک وہیل اسٹنٹ کرتی  نظر آرہی ہے۔ وہیل مچھلی کا اسٹنٹ دیکھ رہی لڑکی نے اس کے بعد ایسا رد عمل ظاہر کیا جسے دیکھ کر آپ ہنسے بنا نہیں رہ سکیں گے۔ سی بی سی رپورٹ کے مطابق سین رسیل اور ان کی دس سال کی بیٹی سارا نیوفاؤنڈ لینڈ میں کانسیپٹ بے میں فشنگ کر رہے تھے۔ اس دوران ایک ہمپ بیک وہیل ان کی ناؤ کے پاس آئی اور پانی سے نکل کر ہوا میں اچھل گئی۔


رسیل  نے کہا کہ وہیل اپنے رویے کو بدلنے کی کوشش کر رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وہیل کو دیکھتے ہی انہوں نے اپنا کیمرہ نکالا اور شوٹ کرنے لگے۔ انہوں نے کہا، وہ ہمارے پاس آگئے تھے۔ ہمیں لگا اس سے ہم گر جائیں گے، کوئی بڑا حادثہ ہو جائے گا لیکن وہ ہماری کشتی کے کے نیچے سے آرام سے تیر رہی تھی۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل ہوا میں اچھلتی ہے اور ہوا میں ہی گھوم جاتی ہے۔ اس کے اسٹنٹ کو دیکھ کر لڑکی کا منھ کھلا رہ گیا۔




 

اس نے وہیل مچھلی کا یہ اسٹنٹ پہلی بار دیکھا۔ اس نے دیکھتے ہی کہا ، 'mind blowing ' اس کے والد کا بھی زبردست رد عمل تھا۔ ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک لڑکی سمندر کے بیچ میں کشتی پر بیٹھی ہے۔ دریں اثنا ، ایک مچھلی پانی سے ہوا میں چھلانگ لگاتی  ہے۔ وہیل دیکھ کر لڑکی کا منہ کھلا رہ جاتا ہے۔  لڑکی کے اس حیرت انگیز رد عمل کو یوزرس کافی پسند کر رہے ہیں اور وہیل کے اسٹنٹ کی جم کر تعریف ہو رہی ہے۔  اس ویڈیو کو ٹویٹر پر آئس ہاکی ٹیم نیو فاؤنڈ لینڈ گرولڈرز نے شیئر کیا تھا اور بعد میں اسے امریکی باسکٹ بال کے کھلاڑی ریکس چیپ مین نے ری پوسٹ کیا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Sep 13, 2020 02:11 PM IST