ہوم » نیوز » No Category

این آر سی اور سی اے اے کے خلاف لڑائی کیلئے اس سافٹ ویئر انجینئر نے بنایا اسمارٹ فون ایپ ڈیفیٹ این آر سی

ڈیفیٹ این آر سی ایپ میں جانچ کیلئے وہی پیمانہ مقرر کیا گیا ہے ، جو حالیہ عرصہ میں شہریت کی جانچ کیلئے ریاست آسام میں اپنایا گیا تھا ۔

  • Share this:
این آر سی اور سی اے اے کے خلاف لڑائی کیلئے اس سافٹ ویئر انجینئر  نے بنایا اسمارٹ فون ایپ ڈیفیٹ این آر سی
این آر سی اور سی اے اے کے خلاف لڑائی کیلئے اس سافٹ ویئر انجینئر نے بتایا اسمارٹ فون ایپ ڈیفیٹ این آر سی

ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون اور این آرسی سے متعلق بحث جاری ہے ۔ تاہم آج تک اس سے متعلق شرائط و ضوابط کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لیکن اس سے قطع نظر حیدر آباد کے ایک سافٹ ویئر انجنیئر سید خالد سیف اللہ نے ایک ایپ ڈیولپ کیا ہے ۔ ان ماننا ہے کہ یہ  ایپ  ان کے اپنے انداز میں  این آر سی کے خلاف لڑائی کا ایک طریقہ ہے ، اسلئے انہوں نے اسکا نام  ڈیفیٹ این آر سی رکھا ہے ۔ اس کی مدد سے کوئی بھی شخص این آر سی کے متوقع شرائط و ضوابط کے مطابق اپنی شہریت کی جانچ کر سکتا ہے ۔ اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی دستاویز اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

سید خالد سیف اللہ کا ماننا ہے کہ یہ اسمارٹ فون ایپ صارف کو خاندانی درخت یا شجرہ بنانے کاموقع فراہم کرتا ہے اور اس کے بعد یہ ایپ Documented Citizens دستاویزی شہریوں اور Undocumented residents غیر دستاویزی باشندوں کے مابین فرق بتاتا ہے ۔ ڈیفیٹ این آر سی ایپ میں جانچ کیلئے انہوں نے وہی پیمانہ استمعال کیا ہے ، جو حالیہ عرصہ میں شہریت کی جانچ کیلئے ریاست آسام میں اپنایا گیا تھا ۔


سافٹ ویئر انجنیئر سید خالد سیف اللہ ۔ تصویر : انیس الرحمان خان ۔
سافٹ ویئر انجنیئر سید خالد سیف اللہ ۔ تصویر : انیس الرحمان خان ۔


سید خالد سیف اللہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ  ڈیفیٹ این آر سی مرکزی حکومت کی جانب سے  سی اے اے اور این آر کی حمایت میں چلائی جانے والی مہم کا حصہ نہیں ہے ۔ بلکہ سید خالد سیف اللہ نے اس ایپ میں مختلف شہروں میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کا کیلنڈر بھی پیش کیا ہے ۔ تاکہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں میں شرکت کے خواہشمندوں کو سہولت ہو ۔


ڈیفیٹ این آر سی ایپ بنانے والے سید خالد سیف اللہ چاہتے ہیں کہ نیشنل رجسٹر آف سٹیزنزس یعنی این آر سی کے خلاف لڑائی کا مناسب طریقہ اس کے لئے درکار شرائط سے واقفیت ہے اور یہ ایپ عوام کو جانکار بنانے کے مقصد سے ڈیولپ کیا گیا ہے ۔
First published: Feb 08, 2020 10:12 PM IST