اگر آر ایس ایس میں نہیں ہوتے تو وزیر اعلی نہیں بنتے کھٹر: بریندر سنگھ

پانی پت : دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر بریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر منوہر لال کھٹر آر ایس ایس میں نہ جاتے تو وزیر اعلی نہیں بن پاتے

Oct 17, 2015 09:05 PM IST | Updated on: Oct 17, 2015 09:18 PM IST
اگر آر ایس ایس میں نہیں ہوتے تو وزیر اعلی نہیں بنتے کھٹر: بریندر سنگھ

پانی پت : دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر بریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر منوہر لال کھٹر آر ایس ایس میں نہ جاتے تو وزیر اعلی نہیں بن پاتے ۔ ساتھ ہی مرکزی وزیر نے ہریانہ میں تعلیم کی سطح پر تشویش کا اظہار کیا اور مکمل تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا ۔علاوہ ازیں بیف کے تنازعہ پر انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی خواہش اور ان کے دل کی بات ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکزی وزیر بیریندر سنگھ آج روہتک میں تھے۔ انہوں نے مہارشی دیانند یونیورسٹی میں '' دیہی علاقے میں مثبت تبدیلی کے چیلنجوں اور مواقع '' کے موضوع کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس میں اپنے خطاب میں بریندر سنگھ نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو پاکستانی نزاد بتانے پر ہوئے تنازع پر انہوں نے کہا کہ اس ناطے تو میں بھی پنجابی ہوں ، میں بھی پنجاب سے آیا تھا۔ بریندر سنگھ نے کہا کہ ہریانہ میں جتنے بھی بڑے لیڈر ہوئے ہیں، وہ تبھی بنے ہیں، جب وہ گھر سے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منوہر لال کھٹر اگر آر ایس ایس میں نہ جاتے تو کہاں وزیر اعلی بنتے۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے بیف کو لے کر دیے گئے بیان کے بعد اٹھے تنازعہ پر بھی جواب دیا۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر کچھ نہیں کیا۔ صرف 1965 کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم آنجہانی لال بہادر شاستری سے وابستہ ایک بات بتائی اور کہا کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جو ماننے کی شکل میں کہی جاتی ہیں۔ باقی تو یہ لوگوں کی خواہش ہے، ان کا من ہے۔

Loading...

Loading...