ہوم » نیوز » No Category

دیوالی پر امام کو خوشیوں کا تحفہ ، ائمہ و موذنین کی جاری ہوئی چھ ماہ سے رکی تنخواہ

مساجد کمیٹی کے مہتمم یاسرعرفات کہتے ہیں کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ائمہ وموذنین کی جو چھ ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی تھیں وہ جاری ہوگئی ہے ۔ اس کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود واقلیتی وزیر رام کھلاون پٹیل کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے ، وہ کم ہے ۔

  • Share this:
دیوالی پر امام کو خوشیوں کا تحفہ ، ائمہ و موذنین کی جاری ہوئی چھ ماہ سے رکی تنخواہ
دیوالی پر امام کو خوشیوں کا تحفہ ، ائمہ و موذنین کی جاری ہوئی چھ ماہ سے رکی تنخواہ

نیوز18 اردو کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ خبریں وہ دکھائی جائیں یا لکھی جائیں جن سے عوام کا سروکار ہو۔ عوامی مسائل سے جڑی ہوئی خبروں کو لیکرنیوز 18 اردو نے جب جب بھی مہم شروع کی ہے ، کامیابی نے اس کے قدم چومے ہیں ۔ مدھیہ پردیش میں ائمہ وموذنین کی تنخواہوں کا معاملہ ایک دو نہیں بلکہ چھ ماہ سے التوا میں پڑا ہوا تھا ۔ مساجد کمیٹی کے ذمہ داران اور ائمہ وموذنین گزشتہ چھ ماہ سے اس کے لئے کوششیں کر رہے تھے ، جب ان کی ساری کوششیں نا کام ہوگئیں تو نیوز 18 اردو نے ائمہ وموذنین کے مسائل اور ان کی تنخواہوں کے معاملے کو لیکر خصوصی مہم شروع کی اور اس مہم کا ہی نتیجہ ہے کہ دیوالی کی شب سے پہلے ائمہ وموذنین کی تنخواہیں ان کے اکاونٹ میں پہنچ گئیں ہیں ۔


قابل ذکر ہے کہ ریاست بھوپال اور انڈین یونین کے بیچ ملک کی آزادی کے بعد ریاست کے انضمام کو لے کر جب معاہدہ ہوا تو نواب بھوپال حمید اللہ خان نے انڈین یونین سے ائمہ وموذنین کے ساتھ مندر کے پجاری ، چرچ کے پادری اور گرودوارے کے پرمکھ کو بھی ماہانہ نذرانہ دینے کا معاہدہ کیا ۔ معاہدہ کی رو سے اب تک جتنی بھی حکومتیں مدھیہ پردیش میں آئیں ، انہوں نے آئمہ و موذنین کی تنخواہوں کو جاری رکھا اور اس میں وقت وقت پر اضافہ بھی ہوتا رہا ۔ ائمہ و موذنین کی کورونا قہر میں مشکلات میں اس وقت اضافہ ہوگیا ، جب ایم پی حکومت نے انتظام میں شفافیت کو لیکر ونڈر سسٹم کو نافذ کیا گیا ۔


مساجد کمیٹی کے مہتمم یاسرعرفات کہتے ہیں کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ائمہ وموذنین کی جو چھ ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی تھیں وہ جاری ہوگئی ہے ۔
مساجد کمیٹی کے مہتمم یاسرعرفات کہتے ہیں کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ائمہ وموذنین کی جو چھ ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی تھیں وہ جاری ہوگئی ہے ۔


مساجد کمیٹی کو پہلے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ کوارٹرلی گرانٹ جاری کی جاتی تھی ، مگر ونڈر سسٹم کے نفاذ کے بعد گرانٹ جاری کرنے کا عمل بند کردیا گیا ۔ گرانٹ کو لے کر سابقہ کمیٹی اور محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے بیچ سرد جنگ جاری ہے ، جس کے نتیجہ میں ائمہ وموذنین کو چھ ماہ تک تنخواہوں سے محروم ہونا پڑا ۔ اس ضمنی میں نیوز 18 اردو نے جب مہم چلائی تو اس کی مہم کے بعد نہ صرف امام وموذن کی تنخواہوں کو لیکر حکم جاری کیا گیا بلکہ دیوالی کی شب  سے پہلے ائمہ وموذنین کی تنخواہیں ان کی اکاؤنٹ میں بھی پہنچ گئی ہیں ۔

مساجد کمیٹی کے مہتمم یاسرعرفات کہتے ہیں کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ائمہ وموذنین کی جو چھ ماہ سے تنخواہیں رکی ہوئی تھیں وہ جاری ہوگئی ہے ۔ اس کے لئے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود واقلیتی وزیر رام کھلاون پٹیل کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے ، وہ کم ہے ۔ ہماری بات محکمہ اقلیتی بہبود اور اقلیتی وزیر تک پہنچانے میں جو کردار نیوز18 اردو نے ادا کیا ہے وہ بے مثل ہے ۔ اس کے لئے نیوز 18 اردو کے سبھی ذمہ داران چاہے وہ الیکٹرانک میڈیا کی ٹیم ہو یا ڈیجیٹل میڈیا کی ٹیم ہو ان کا خصوصی طور پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں اور اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ نیوز18 اردو کی ٹیم پر اپنا خصوصی کرم عطا فرمائے اور آپ لوگ اسی طرح سے عوامی مسائل کی نمائندگی کرتے رہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 13, 2020 07:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading