ہوم » نیوز » No Category

چین۔ہندستان سرحدی تنازعہ: کام آیا ہندستان کا دباؤ، لداخ میں 2.5 کلو میٹر پیچھے ہٹی چینی فوج

ہندوستان چین کے مابین مشرقی لداخ میں جاری تعطل کے درمیان چینی فوج ہندوستان کے گلوان علاقے (Galwan Area) سے دو سے ڈھائی کلومیٹر دور جا چکی ہے۔

  • Share this:
چین۔ہندستان سرحدی تنازعہ: کام آیا ہندستان کا دباؤ، لداخ میں 2.5 کلو میٹر پیچھے ہٹی چینی فوج
ہندوستان چین کے مابین مشرقی لداخ میں جاری تعطل کے درمیان چینی فوج ہندوستان کے گلوان علاقے (Galwan Area) سے دو سے ڈھائی کلومیٹر دور جا چکی ہے۔

ہندوستان چین کے مابین مشرقی لداخ میں جاری تعطل کے درمیان چینی فوج ہندوستان کے گلوان علاقے (Galwan Area) سے  دو سے ڈھائی کلومیٹر دور جا چکی ہے۔ بتا دیں کہ دونوں ممالک اس تعطل کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اس ہفتے فوجی سطح کی میٹنگ جاری ہے۔

بتادیں کہ دونوں ممالک کے مابین ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے تنازعہ چل رہا ہے۔ جسے لیکر کئی دور کے بھی ہوچکے ہیں۔ اور اب بھی جاری ہیں۔ ایسی صورتحال میں  مشرقی لداخ کے کئی مورچوں پر ہندوستانی اور چینی افواج الگ ہوگئیں۔

دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان اس ہفتے کئی مقامات جن میں پیٹرولنگ پوائنٹ 14 (گلوان علاقہ) ، پیٹرولنگ پوائنٹ 15 اور ہاٹ اسپرنگ ایریا شامل ہے پر میٹنگ ہونے جارہی ہے۔ چونکہ اگلے دنوں میں یہ مذاکرات ہونے جا رہے ہیں اور لیفٹیننٹ جنرل سطح کی بات چیت 6 جون کو ہوچکی ہے۔ چینی فوج نے اپنی فوج کو وادی گلوان ، پی پی 15 اور مشرقی لداخ کے ہاٹ اسپرنگس کے علاقے سے دو سے ڈھائی کلومیٹر دور پیچھے ہٹ کر لیا ہے۔


ہندستان۔چین سرحدی تنازعہ  (India-China Border Dispute) کو سلجھانے کیلئے بھلے ہی دونوں ممالک نے ڈپلومیسی اور بات چیت کا راستہ چناہو لیکن چینی فوج (People's Liberation Army-PLA) مسلسل جنگ کی تیاریوں میں مصروف نظر آرہی ہے۔ تبت بارڈر (Tibet Border)  پر رات میں جنگ کی مشق کرنے کے بعد اب چین کے شمال مغربی خطے میں بھی چینی فوج نے پہاڑوں پر لڑنے کی مشق کی ہے۔ چین کا سرکاری میڈیا مسلسل چینی فوج کے جنگی مشق کے ویڈیو شیئر کررہا ہے جس سے ہندستان پر دباؤ بنایا جاسکے۔



چین کی سرکاری میڈیا نے گلوبل ٹائمس نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں ہزاروں چینی افواج پہاڑوں اور ناقابل رسائی علاقوں (Inaccessible areas) میں جنگ لڑنے کی مشق کرتے نظر آرہے ہیں۔
First published: Jun 09, 2020 05:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading