اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان جلدہی پاکستان کودے گا ایک اورجھٹکا، پی ایم مودی نے کہا کی جائیگی یہ بڑی کارروائی

    وزیراعظم مودی پاکستان کےخلاف ہوئے سخت: فائل فوٹو

    وزیراعظم مودی پاکستان کےخلاف ہوئے سخت: فائل فوٹو

    ہندوستان جلدہی پاکستان کو ایک اور جھٹکا دے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پراب پانی پرسرجیکل اسٹرائک کرنے کے اشارے دیتے ہوئے کہاکہ ملک کے حصہ کا جوپانی ندیوں کے ذریعہ سرحد پارکررہاہے اسے روک کرہریانہ کے گھر۔گھراورکسانوں کے کھیتوں تک پہنچایا جائے گا۔

    • Share this:
      ہندوستان جلدہی پاکستان کو ایک اور جھٹکا دے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان پراب پانی پرسرجیکل اسٹرائک کرنے کے اشارے دیتے ہوئے کہاکہ ملک کے حصہ کا جوپانی ندیوں کے ذریعہ سرحد پارکررہاہے اسے روک کرہریانہ کے گھر۔گھراورکسانوں کے کھیتوں تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ملک کے حق کا پانی گزشتہ 70برس تک پاکستان جاتا رہا۔ اسے روک کر اب ہریانہ کے گھر گھر اور کھیت تک پہنچایا جائے گا۔ اس سمت میں کام شروع ہوچکا ہے۔

      پی ایم مودی نے چرکھی دادری اسمبلی حلقہ میں بی جے پی کی امیدوار ببیتا فوگاٹ کی حمایت میں انتخابی ریلی کے ساتھ ریاست میں آج اپنے دورہ کی شروعات کرتے ہوئے موجود لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی بیٹی کو کامیاب بناکراسمبلی میں پہنچائیں جووہاں اس علاقہ کے لوگوں کی آوازبنے گی۔ انہوں نے ریاست کے ہر کسان کے اکاونٹ میں سیدھے مدد پہنچانے کی بھی بات کہی۔اس پانی پر ہریانہ، پنجاب اورراجستھان کا حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت نے چھوٹے کسانوں کو پنشن سے جوڑنے کا وعدہ کیا تھا اورریاست میں پارٹی کی حکومت بنتے ہی یہ کام پورا کردیا جائے گا۔  



      First published: