پاکستان کے ہوش اڑانے آگئے ونگ کمانڈر ابھینندن، مگ۔21 سے بھری اڑان

بالاکوٹ حملے کے بعد ہندستانی سرحد میں گھسے پاکستان کے ایف۔16 جنگی طیارے کو مگ۔21 بائیسن سے مار گرانے والے ہندستانہ فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان نے مگ21 طیارہ پھر سے اڑانا شروع کردیا ہے۔

Aug 22, 2019 09:46 AM IST | Updated on: Aug 22, 2019 09:46 AM IST
پاکستان کے ہوش اڑانے آگئے ونگ کمانڈر ابھینندن، مگ۔21 سے بھری اڑان

ہندستانی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن ورتمان: فائل فوٹو۔

بالاکوٹ حملے کے بعد ہندستانی سرحد میں گھسے پاکستان کے ایف۔16 جنگی طیارے کو مگ۔21 بائیسن سے مار گرانے والے ہندستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان نے مگ21 طیارہ پھر سے اڑانا شروع کردیا ہے۔

ابھینندن نے تقریبا 6 مہینےبعد پھر سے جنگی طیارہ اڑایا ہے۔ دراصل 27 فروری کو ہندستان اور پاکستان کے درمیان ہوائی حملے کے دوران ان کاطیارہ گرادیا گیا تھا اور طیارے میں سے نکلنے کے دوران ان کو چوٹ بھی لگ گئی تھی۔ اس وجہ سے انہیں طیارہ اڑانے کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔ فوج کی سینئر افسر نے بتایا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن نے پھر سے طیارہ اڑانا شروع کردیا ہے۔ فی الحال ابھینندن راجستھان فضائیہ  کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

قابل غور ہے کہ 14 فروری کو جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر جیشکی طرف سے دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں 40 سی آرپی ایف کے جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے کے 13 دن بعد ہندستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں گھس کر دہشت گرد کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ اس میں 200 سےزیادہ دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ حملے سے بوکھلائے پاکستان نے دوسرے دن ہندستانی سرحد میں گھسنے کی کوشش کی لیکن ہندستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان نے مگ۔21 سے پاکستان کے ایف۔16 جنگی طیارے کو ڈاگ فائٹ میں لائن آف کنٹرول کے پاس مار گرایا۔

Loading...

 

Loading...