نیپال میں واقع دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا پر چڑھائی کے دوران ایک ہندوستانی کوہ پیما پیر کو لاپتہ ہوگیا ہے۔ وہ کیمپ 3 کے پاس سے لاپتہ ہوا ہے۔ اس مہم سے جڑے عہدیدار نے اسکی تصدیق کی ہے۔ سیون سمٹ ٹریکس کے صدر سنگما شیرپا نے ہمالین ٹائمس کو بتایا کہ راجستھان کے کشن گڑھ کے انوراگ مالو (34) کیمپ 3 سے اترتے وقت تقریباً 6000 میٹر نیچے گرنے کے بعد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
مالو نے گزشتہ سال ہی ماونٹ اما ڈبلام پر کامیاب چرھائی کی تھی اور ماونٹ ایوریسٹ، اناپورنا اور لیہوستے پر کوہ پیمائی کا مںصوبہ بنارہے تھے۔ مالو کو پہلے آر ای ایکس کرم ویر چکر سے سرفراز کیا گیا تھا اور وہ ہندوستان سے انٹارکٹک یوتھ امبیسیڈر بنے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:
میڈیا رپورٹ کے مطابق، مالو نے کوہ پیمیائی کے لیے مشہور کوہ پیما بچھیندر پال کی رہنمائی اور مشورے لیے۔ شیرپا نے کہا، لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کی جارہی ہے، لیکن ان کی حالت کے بارے میں ابھی کوئی جانکاری نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک سال قبل اکتوبر 2022 میں اتراکھنڈ کے اترکاشی میں برفانی تودہ گرنے کے واقعہ میں 18 ٹرینی کوہ پیما مارے گئے تھے۔ اس و اقعہ میں زندہ بچ جانے والے این آئی ایم کے ٹرینر انل کمار کی آنکھیں اس دن کے منظر کو یاد کرکے نم ہوگئیں ۔ انہوں نے کہا کہ چند سیکینڈ میں سب کچھ برف کی موٹی چادر میں ڈھک گیا ۔ این آئی ایم کے کوہ پیما چڑھائی کے بعد لوٹتے وقت 17 ہزار فٹ کی اونچائی پر دروپدی کا ڈنڈہ دوئم چوٹی پر برفانی تودہ کی زد میں آگئے تھے ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔