ہوم » نیوز » No Category

دیر الزور میں داعش نے 400 شہریوں کو یرغمال بنایا: نگراں تنظیم

بیروت۔ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجوؤں نے شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں حکومت کے زیر قبضہ علاقے پر حملہ کرکے کم سے کم 400 شہریوں کو یرغمال بنالیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2016 08:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دیر الزور میں داعش نے 400 شہریوں کو یرغمال بنایا: نگراں تنظیم
بیروت۔ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجوؤں نے شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں حکومت کے زیر قبضہ علاقے پر حملہ کرکے کم سے کم 400 شہریوں کو یرغمال بنالیا۔

بیروت۔  اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جنگجوؤں نے شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں حکومت کے زیر قبضہ علاقے پر حملہ کرکے کم سے کم 400 شہریوں کو یرغمال بنالیا۔ یہ اطلاع شام میں حقوق انسانی کی نگراں تنظیم نے آج دی ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی شامی انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے بتایا کہ یرغمال بنائے گئے شہریوں میں شامی حکومت کے حامی جنگجوؤں کے اہل خانہ بھی شامل ہيں۔


حقوق انسانی کی نگراں تنظیم کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے کہا کہ یرغمال شہریوں کی جانوں کو خطرہ ہے اور یہ تشویش درست ہے کہ داعش کے جنگجو ان یرغمال شہریوں کو مار ڈالیں گے ، جیساکہ اس سے پہلے بھی دوسرے علاقوں میں انہوں نے کیا ہے۔ صوبہ دیر الزور میں اسی نام سے ایک اہم شہر ہے اور یہ صوبہ شام میں داعش کے گڑھ الرقہ شہر کو پڑوسی ملک عراق میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے ملاتا ہے۔


شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ دیر الزور میں خواتین اور بچوں سمیت کم سے کم 300 لوگوں کو ہلاک کردیا گيا ہے، لیکن اس رپورٹ میں یہ ذکر نہيں کیا گيا ہے کہ شہریوں کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے۔

First published: Jan 17, 2016 08:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading