اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایکسکلوزیو: اسرو سربراہ نےکہا- 'ہمارے پاس ہوں گی چاند کی تصویریں، جیسی دنیا میں کسی کے پاس نہیں'۔

    اسرو کے پاس ہوں گی چاند کی شاندار تصویریں۔

    اسرو کے پاس ہوں گی چاند کی شاندار تصویریں۔

    سی این این نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اسرو کے چیئرمین کے سون نے کہا کہ مشن کے دو پارٹ تھے۔ ایک تھا سائنس اوردوسرا تکنیکی کارکردگی۔ ہمارے سائنس والے پارٹ میں ہمیں 100 فیصد کامیابی ملی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      چندریان -2 مشن کے بارے میں اسرونے ایک نئی خوشخبری ملک کو دی ہے۔ اسرو نے مشن کے پورے ہونے کی تاریخ کے ایک دن بعد ہی کہا ہے کہ چندرما کے ارد گرد چکرلگارہے آربٹرکی زندگی پہلے لگائے گئے اندازے کے ایک سال کے مقابلے ساڑھے سات سال تک بڑھ سکتی ہے۔  

      سی این این نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے اسرو کے چیئرمین کے سون نے کہا کہ مشن کے دو پارٹ تھے۔ ایک تھا سائنس اوردوسرا تکنیکی کارکردگی۔ ہمارے سائنس والے پارٹ میں ہمیں 100 فیصد کامیابی ملی ہے۔ ہم آربٹرکا استعمال 7.5 سال کے لئے کرسکتے ہیں۔ آخری دورمیں ہمارا رابطہ لینڈر سے کٹ گیا، ایسے میں ہمارے حصے میں کوئی کامیابی نہیں ہے۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ مشن نے اپنے اہداف میں سے 90 سے 95 فیصد اہداف ابھی تک پورے کرلئے ہیں۔

      اسرو کے چیئرمین کے سون نے یہ بھی کہا کہ لینڈرکے ساتھ ہم آئندہ 14 دنوں تک رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے پاس چندرما کی اتنی اچھی ریزولیشن والی تصویریں ہوں گی، جتنی آج تک کسی کے پاس نہیں رہیں۔ ہم اب بھی یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ لینڈرمیں کیا خرابی آئی؟ تاہم ہم ابھی کسی نتیجے پرنہیں پہنچ سکے ہیں۔

      مستقبل کے خلائی مشن پرنہیں ہوگا کوئی اثر

      اسرو سربراہ نے کہا ہے کہ اس مشن کا کوئی بھی فرق ہمارے آگے آنے والے مشن پرنہیں پڑنے والا ہے۔ اسروچیئرمین کے سون نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں بہت نیک خواہشات پیش کی ہیں اورحمایت دی ہے۔ انہوں نے آگے بڑھنے میں ہماری مدد کی ہے۔
      First published: