உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir : پلوامہ کے دیہی علاقوں کی خواتین کی بہترین پہل ، ہر طرف ہورہی تعریف

    Jammu and Kashmir : پلوامہ کے دیہی علاقوں کی خواتین کی بہترین پہل ، ہر طرف ہورہی تعریف

    Jammu and Kashmir : پلوامہ کے دیہی علاقوں کی خواتین کی بہترین پہل ، ہر طرف ہورہی تعریف

    جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع کو لیونڈر کی کاشت کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ پلوامہ میں لیونڈر کی کاشت کے ساتھ ساتھ یہاں کی خواتین aroma therapy sets بنانا شروع کردیا ہے ، جس میں لیونڈر پھولوں سے حاصل ہونے والا تیل درکار ہوتا ہے۔

    • Share this:
      پلوامہ : دُنیا بھر میں Lavender  سے مختلف خوشبو والے cosmetics جہاں تیار کیے جاتے ہیں ، وہیں وادی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دیہی علاقوں کی خواتین نے  روایتی Aroma therapy sets بنانے شروع کردے ہیں اور اس کی کامیابی سے مارکیٹنگ بھی کی ہے ۔ NRLM یعنی National Rural Livli Mission کے تحت اُمید اسکیم سے ان خواتین نے aroma sets کی مارکٹنگ ازخود شروع کردی ہے ۔

      جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع کو لیونڈر کی کاشت کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ پلوامہ میں لیونڈر کی کاشت کے ساتھ ساتھ یہاں کی خواتین aroma therapy sets بنانا شروع کردیا ہے ، جس میں لیونڈر پھولوں سے حاصل ہونے والا تیل درکار ہوتا ہے۔ نیشنل لیولی مشن کے تحت اُمید اسکیم کے ذریعہ پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ Aroma therapy sets بنانے شروع کردیے ۔ پورا آروما سیٹ تیار کرکے خواتین اس کی مارکٹنگ بھی کرتی ہے ۔ مارکٹنگ کے لیے ان خواتین نے پلوامہ قصبہ میں دُکان بھی لی ہے ، جہاں پر آروما sets کی پیکنگ کی جاتی ہے ۔

      این آر ایل ایم کے تحت سیلف ہیلپ گروپ کی یہ خواتین Levander پھولوں کی کاشت تک ہی محدود نہیں رہیں ۔ بلکہ ان خواتین نے مل کر وادی کشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلا ایسا product تیار کیا ، جس سے Aroma therapy set کہا جاتا ہے ۔ اس aroma set میں Levander سے حاصل ہونے والا تیل استعمال میں لایا جاتا ہے ۔ سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ ان خواتین کی اس پہل سے کشمیر کی صدیوں پرانی مٹی کے برتن بنانے والی صنعت میں بھی نئی روح پھونک دی ۔

      آروما سیٹ بنانے والی ان خواتین کی ٹیم لیڈر پروینہ اختر نے نیوز18 اُردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپ کے ذریعہ ہم خواتین نے مل جُل کر نہ صرف Levander کی کاشت کی اور نہ ہی aroma sets بنانے کی پہل کی ۔ بلکہ کسی پر منحصر نہ ہیں ، اس لیے ہم نے مارکٹنگ بھی شروع کردی ہے ۔ جس کے بہتر نتائج سامنے آیے ہیں ۔ اُدھر این آر ایل ایم کے پلوامہ انچارج نے کہا کہ آروما سیٹز کی پوری ملک میں خاصی اچھی مانگ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے اس دور میں کم تعلیم یافتہ خواتین بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہورہی ہیں ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: